ایمس سے رمس میں شفٹ ہوئے لالو

lalu
چارہ گھوٹالے معاملے میں سزاکاٹ رہے بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورراشٹریہ جنتادل سربراہ لالوپرساد یادو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) نئی دہلی آج سے رانچی پہنچے ہیں۔ انہیں سخت سیکوریٹی کے بیچ رمس لے جایاگیا۔ سیکوریٹی کے گھیرے میں سیدھے انہیں راجندرانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس رانچی(رمس) کے سپراسپیشلٹی بلاک میں داخل بھرتی کرایاگیا۔ انتظامیہ نے رمس کوچھاؤنی میں تبدیل کردیاہے۔لالوکے حامی بڑی تعدادمیں ان سے ملاقات کیلئے آسکتے ہیں۔ اسلئے قانون انتظام پرامن بنائے رکھنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے ریلوے اسٹیشن اوررمس میں دودو مجسٹریٹ تعینات کیاہے۔
دہلی سے چلے لالو یادوکی طبیعت کانپورپہنچتے ہی بگڑگئی۔ پیررات اسٹیشن پرہی ڈاکٹروں نے چیک اپ کرکے بتایاکہ ان کا بلڈ شوگر بڑھ گیاتھا ۔کانپور میں ٹیسٹ کے بعد انہیں انسولین کا انجکشن دیاگیا۔حالانکہ 30اپریل یعنی گذشتہ کل ایمس سے لالویادوڈسچارج کیا گیاتھا۔

 

مزید پڑھیں   کانگریس صدرراہل گاندھی نے کی ایمس میں لالو سے ملاقات
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *