فلور ٹیسٹ میں پاس ہوئے کمار سوامی

kumaraswamy
کرناٹک اسمبلی میں وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے فلور ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔ انہوں نے 25مئی کودوپہر تین بجے اعتماد کی تحریک پیش کی۔ ان کی تقریر کے دوران ہی بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔ بی جے پی ممبران کی عدم موجودگی میں ایوان میں تحریک اعتماد صوتی ووٹ سے منظور ہوگئی۔ اس درمیان یدی یورپا نے کانگریس۔ جے ڈی ایس حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا تو وہ اور ان کی پارٹی پوری ریاست میں تحریک چلائے گی۔
اس سے قبل ایوان کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے بی جے پی کو اکثریت نہیں دی تھی۔ ادھر بی جے پی نے فلورٹسٹ سے پہلے ہی ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ یدیورپا نے کہا کہ اگر حکومت نے کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا تو وہ پیر سے ریاست میں میں مظاہرہ کریں گے۔کماراسوامی نے کہا کہ اس مرتبہ عوامی رائے سال2004کی طرح ہے۔ اس سال میں پہلی مرتبہ ممبراسمبلی بنا تھا اور ایوان کی کارروائی کو دیکھا تھا۔ کماراسوامی نے کہا کہ یدیورپا نے کہا کہ گورنر نے ضابطوں پر عمل کرکے پہلے سب سے بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔ میں غلام نبی آزاد، سدارمیا اور پرمیشور کو مبارکباد کہنا چاہوں گا۔جے ڈی ایس لیڈر نے کہا کہ رائے شماری کے دن سب سے پہلے پرمیشور نے مجھے فون کیا، اس کے بعد آزاد نے بات کی۔ آزاد نے کہا کہ الیکشن کے نتیجے میں معلق اسمبلی ہے اور ہمیں حکومت بنانی چاہئے۔ میں کانگریس پارٹی کی طرف سے مثبت رویہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میرے وزیراعلیٰ بننے کی خواہش کی وجہ سے نہیں ہوا۔ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں۔ یہ اتحاد صرف حکومت حاصل کرنے کے لئے نہیں بنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی کے علاوہ اور کوئی بھی پارٹی حکومت نہیں بناسکتی۔ میں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ وہ جمہوریت کے محافظ ہیں اور میں یہ ان پرچھوڑتا ہوں کہ وزیراعظم ہونے کی وجہ سے اس طرح کی زبان بولنا کتنا صحیح ہے۔
کمار سوامی نے بدھ کو اپوزیشن کے سینئر لیڈروں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے درمیان وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔ سوامی کا یہ فلور ٹیسٹ بی ایس یدی یورپا کے فلور ٹیسٹ کے چھ دن بعد ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بی ایس یدی یورپا نے فلورٹیسٹ سے قبل ہی وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *