آج وزیر اعلی عہدہ کا حلف لیں گے کمار سوامی

kumarswami
کرناٹک میں کانگریس -جے ڈی ایس کی سرکارکے وزیراعلیٰ کے طورپرآج ایچ ڈی کمارسوامی حلف لیں گے۔وہیں ریاستی کانگریس چیف جی پرمیشورنائب وزیراعلیٰ کاحلف لیں گے۔ کرناٹک کانگریس ترجمان کے سی وینوگوپال نے منگل کوکہاکہ نائب وزیراعلیٰ عہدہ کیلئے پارٹی کے دلت لیڈر جی پرمیشورکے نام پرراہل گاندھی نے مہرلگاد ی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سابق وزیرکانگریس لیڈررمیش کمارنئے اسمبلی اسپیکرہوں گے، وہیں نائب اسپیکرکانام جے ڈی ایس خیمے سے طے ہوگا۔

 

اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب شام 4:30 بجے ہوگی۔میش کمار جمعرات کو اسمبلی میں کمار سوامی کا فلور ٹیسٹ لیں گے۔پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت ہونے کے بعد کا بینہ کا فیصلہ ہوگا۔اس کے ہی کانگریس۔جے ڈی ایس میں وزرا کی تعداد کو لیکر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال نے بتایا،”میٹنگ میں کابینہ کے فیصلے کو لیکر چرچا ہوئی۔34 وزرا میں سے 22 کانگریس سے ہوں گے،جبکہ سی ایم سمیت 12 وزیر جے ڈی ایس سے ہوں گے۔فلور ٹیسٹ کے بعد وزرا کے پورٹ فولیو کی تقسیم ہر فیصلہ لیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں   آئی پی ایل 2018: چنئی سپرکنگس ساتویں بار فائنل میں
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *