کرناٹک :کمار سوامی نے وزیراعلیٰ کے عہدہ کاحلف لیا

kumar

جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) قانون ساز کونسل کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے بدھ کو کرناٹک کے 24ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔کمار سوامی کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر کانگریس کے جی پرمیشور نے بھی حلف لیا۔ گورنر وجو بھائی والا نے ان کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔کرناٹک میں کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت بن گئی ہے۔کانگریس کے ہی کے آر رمیش کمار کو اسپیکر بنایا گیا ہے،جبکہ ڈپٹی اسپیکر جے ڈی ایس سے ہوگا۔کے آر رمیش کمار 24مئی کو کمار سوامی کا فلور ٹیسٹ لیں گے۔
بہرحال اس موقع پرتقریباً دس سیاسی پارٹیوں کے سر براہان اسٹیج پر موجود رہے۔ بی ایس پی سر براہ مایا وتی نے اسٹیج پر موجود یو پی اے صدر سونیا گاندھی،کانگریس صدر راہل گاندھی،ایس پی صدر اکھلیش یادوسے ملاقات کی ۔ ان کے علاوہ اسٹیج پر ترنمول کانگریس کی سر براہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ،ٹی ڈی پی لیڈر اور آندھر پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائڈو،سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، کیرل کے وزیر اعلیٰ پنیرائی جین،این سی پی سر براہ شرد پوار،عام آدمی پارٹی کے سر براہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال،آر ایل ڈی کے سر براہ اجیت سنگھ اور آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو سر براہ کے طور پر موجود تھے۔وہیں ٹی آر ایس کے سر براہ اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے حلف بر داری پہلے ہی منگل کو بنگلورو میں ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی تھی۔ حلف برداری کے اگلے ہی دن یعنی 24مئی کو کمار سوامی اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *