آئی پی ایل 11میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز کون؟جانئے

ipl-11
انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں سیزن می چنئی سپر کنگس کی واپسی کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا بلہ جم کربول رہا ہے ۔ دھونی آئی پی ایل 11 سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
آئی پی ایل سیزن 11کے اب تک کے سفر مین دھونی کے نام 27چھکے ہیں ۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے دھماکے دار بلے باز کرس گیل ہیں ۔ گیل کے نام پر 25چھکے ہیں ۔ وہیں اے بی ڈویلیئرس اور آندرے رسیل23-23چھکوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   آئی پی ایل کے دوران کپتانی چھوڑنے والے نویں کپتان گوتم گمبھیر

 

دھونی نے اب تک آئی پی ایل گیاروہ کے دس میچوں میں چھ بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 360رن بنائے ہیں۔جس میں 79ان کا سب سے زیادہ رن ہے ۔ اب تک اس سیزن میں ان کے نام تین نصف سنچری ہے ۔ وہیں کرس گیل نے آئی پی ایل گیارہ میں پانچ میچ کھیلے ہیں اور دو بار ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 302رن بنائے ہیں۔ جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچری شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *