میدان میں لوکیش راہل اورہاردک پانڈیانے بدلی جرسی ،جانئے کیوں؟

kl-rahul
ممبئی کے خلاف ہوئے میچ میں 94رنوں کی اننگ کھیلنے کے باوجود پنجاب ہارگئی۔ کے ایل راہل نے پنجاب کوممبئی سے ملے 187رنو ں کا ٹارگیٹ حاصل کرنے میں کافی مددکی، لیکن ان کے ذریعہ 60گیندوں پر94رن بنانے کے باوجود ٹیم 3رن سے ہارگئی۔ہارکے باوجود کے ایل راہل نے کچھ ایسا کیاکہ وہ سرخیوں میں آگئے۔دراصل، کے ایل راہل نے میچ کے بعدممبئی کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا سے جرسی بدلی۔راہل نے ممبئی کی جرسی پہنی اورہاردک نے پنجاب کی۔
hardik
دونوں کھلاڑیوں نے ایسااسلئے کہاکہ جرسی ایکسچینج کرنے کوکھیل جذبات سے جوڑکردیکھاجاتاہے۔ کرکٹ میں یہ رواج نہیں رہاہے مگرفٹ بال میں یہ کافی مشہوررواج ہے۔پہلی بار1931میں انگلینڈ اورفرانس کے بیچ میچ کے بعدکھلاڑیوں کوجرسی بدلتے دیکھاگیاتھا۔اپنی یکطرفہ جیت سے پرجوش فرانس کے کھلاڑیو ں نے انگلینڈکے کھلاڑیوں سے ان کی جرسی بدلنے کیلئے کہاتھا، جسے انگلینڈ نے بھی مان لیا۔ اس یادگارلمحہ کوسجاکررکھنے کے مقصد سے فرانس نے جرسی بدلی تھی ۔اب اکثربڑے مقابلوں میں فٹ بال کھلاڑی جرسی بدلتے ہیں۔
بہرحال جرسی بدلنے کی وجہ بتاتے ہوئے لوکیش راہل نے کہاکہ’ایسافٹ بال میں کافی ہوتاہے۔ہاردک اورمیں اچھے دوست ہیں، مجھے جرسی کلیکٹ کرنا پسندہے،اسی وجہ سے مجھے لگاکہ کرکٹ میں بھی یہ ٹرینڈ لانا چاہئے‘۔راہل نے کہاکہ ’ایساکچھ کرنے کولیکرہماری پہلے سے کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ میچ کے بعد بات چیت کے دوران اس نے مجھ سے میری جرسی مانگی تومیں نے بھی اس کی جرسی لے لی۔یہ کافی اچھارہا۔
بہرکیف اس میچ میں جیت کے بعد ممبئی نے کوالیفائر کیلئے اپنی امیدزندہ رکھی ہے۔اگراگلامیچ بھی ممبئی جیت جاتی ہے تووہ آسانی سے کوالیفائرمیں پہنچ سکتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *