بہار-جھارکھنڈ میں آندھی اور بجلی گرنے سے درجنوں لوگوں کی موت

rain
بہارکی راجدھانی پٹنہ میں آندھی کے ساتھ سوموارکودیرشب ہوئی تیزبارش کے بیچ دیوارگرنے اوربجلی گرنے سے بہارمیں 12لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کوابھی تفصیلی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔موسم سائنسدانوں نے اس پری -مانسون بارش بتایاہے۔تیزہواکے سا تھ بارش اولے کے باعث ساسارام ، کٹیہار، اورنگ آباد، نوادہ ضلع میں دو-دواورگیاضلع میں چارلوگوں موت ہوگئی ہے۔گاؤں میں آندھی سے سیکڑوں گھروں کے چھپر اڑ گئے۔گیاضلع کے ٹکاری میں پالٹری فارم کی دیوار پلٹ جانے سے ایک ہزارمرغیاں دب گئیں۔
دوسری جھارکھنڈ میں بھی دیر رات تیز آندھی اور بجلی گرنے سے قریب 13لوگوں کی موت ہونے کی خبرآرہی ہے۔بہار کے کئی حصوں میں پیر کو دیر شام آئی تیز آندھی۔طوفان کے دوران بجلی گرنے سے لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *