کرناٹک: کانگریس ممبر اسمبلی کی سڑک حادثہ میں موت

nyamagouda-mla
کرناٹک کے کانگریس ممبر اسمبلی سدو نیامگوڑا کی آج صبح باگلکوٹ ضلع میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔میڈیارپوٹس کے مطابق ،سدوگواسے کرناٹک کی طرف جارہے تھے ، اسی دوران ان کی گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی۔ خوفناک حادثے کے بعد ایم ایل اے نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا۔ان کی عمر تقریباً63 سال تھی۔ نیامگوڑا کئی بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر سددو بی نیامگوڑا پرساد نے الیکشن میں جیت حاصل کی تھی۔سدوکانگریس کے سینئرلیڈروں میں سے ایک تھے اورحال ہی میں جام کھنڈی سیٹ منتخب ہوکراسمبلی پہنچے تھے۔

 

پڑھیں   پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار15ویں دن بھی اضافہ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *