کرناٹک اسمبلی انتخابات: 3 بجے تک 56 فیصد ووٹنگ ، بی جے پی اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ

karnataka-election
کرناٹک میں 222اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ جاری ہے۔ تین بجے تک کل 56فیصدووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظرسیکوریٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں ۔لیکن اس کے باوجود کانگریس اوربی جے پی کارکنان ایک حساس پولنگ بوتھ کے باہرآپس میں بھڑگئے ۔بتایاجارہاہے کہ بنگلوروکے ہمپی نگرمیں ایک پولنگ بوتھ مرکزکے باہرکانگریس اوربی جے پی کے کارکنان کے بیچ میں جھڑپ ہوئی ہے۔ وجے نگرسے بی جے پی امیدواررویندرنے بتایاکہ ہمارے نگرسیوک آنندپرحملہ کیاگیالیکن پولس کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ادھربنگلورو کے ڈی سی ہی روی چنّناننورنے کہاکہ یہ حساس پولنگ بوتھ مرکزہے اوربوتھ کے سومیٹردوری کے اندربی جے پی اورکانگریس کے بیچ جھڑپ ہوئی ہے، ہم چانچ کریں گے، اس کے بعد قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
بہرکیف 222 سیٹوں پر صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہوئی ہے۔ اس مرتبہ ایک گھنٹہ زیادہ پولنگ ہوگی۔ الیکشن میں اہم مقابلہ بی جے پی ، کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ہوگا۔ نتائج کا اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ریاست میں مجموعی طور پر 224 سیٹیں ہیں ، لیکن دو سیٹوں پر آج ووٹنگ نہیں ہورہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *