کرناٹک انتخابات:اکثریت کا پیچ پھنس گیا! جے ڈی ایس کوحمایت دینے کیلئے کانگریس تیار

Siddaramaiah
کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔222سیٹوں کے رجحانوں میں بی جے پی بھلے ہی آگے ہے، لیکن اکثریت کا بیچ پھنس رہاہے۔اکثریت کیلئے 113سیٹوں کی ضرورت ہے۔ اب تک بی جے پی 104، کانگریس 78، جے ڈی ایس 38اوردیگردوسیٹوں پرآگے ہیں۔
بہرکیف شکاری پورا سیٹ سے بی جے پی کے سی ایم عہدہ کے امیدوار بی ایس یدورپا 35ہزار397ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔وہیں، چامونڈشوری سیٹ سدارمیا ہارگئے ہیں۔جبکہ وہ بادامی سیٹ سے جیت گئے ہیں۔ سدارمیاکچھ ہی دیرمیں گورنرسے ملاقات کرکے سی ایم عہد ہ سے استعفیٰ دیں گے۔ وہیں یدورپا،گورنرسے ملاقات کرکے سرکاربنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔ بی جے پی کوآخری نتائج کا انتظار ہیں، وہیں جے ڈی ایس کی سرکاری بنانے کیلئے کانگریس تیارہوگئی ہے۔ جے ڈی ایس کوکانگریس باہرسے حمایت دے سکتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   اب ا ے ایم یو بھی ہندوتو عناصر کے نشانے پر
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *