کرناٹک : سپریم کورٹ میں یدوریا کی قسمت کا فیصلہ آج

yeddyurappa
کرناٹک کے سیاست میں تنازعہ پرآج سپریم کورٹ میں سنوائی ہوگی۔حالانکہ جمعرات کوآدھی رات تک چلی ساڑھے تین گھنٹے کی سنوائی میں کورٹ نے یدی یورپا کوسی ایم کے عہدہ کاحلف روکنے سے منع کردیاتھا۔بہرحال کرناٹک میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ساننے آئی بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدورپا نے وزیراعلیٰ عدہ کی حلف لے لی ہے۔ کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا نے اکثریت والے کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی جسے لے کر کانگریس آج جمعہ روز ملک میں ’’ یوم جمہوریت بچاو ‘‘ کا مظاہر ہ کرے گی۔کانگریس نے گورنرکے اس فیصلہ کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔ اسی درمیان خرید فروخت کے امکانات کے مدنظر کانگریس اور جے ڈی ایس نے اپنے تمام ایم ایل ایکو حیدراآباد کے شانگری لا ہوٹل بھیج دیا ہے۔
وہیں دوسرجانب گورنر کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی لگائی گئی ہے جس پر جمعہ کے روز صبح 10:30 پر سماعت ہو گی۔ اس سے قبل یدورپا کی حلف برداری روکنے کے لئے کانگریس اور جے ڈی ایس نے بدھ کے روز رات میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور فوراََ سماعت کی گزارش بھی کی تھی۔ معاملہ کی سماعت کے لئے آدھی رات کے بعد کورٹ کھولا تھا۔ جسٹس اے کے سکری ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس بوبڑے کے بنچ نے سماعت کے درمیان کہا کہ وہ یدورپا کی حلف برداری نہیں رک سکتے ہیں۔ تاہم ججوں نے حکومت بنانے کے دعویٰ کے لئے یدورپا نے گورنر کو جو خط لکھا تھا اسے منگوایا ہے۔ اور آج اس خط کے بنیاد پر سماعت ہوگی۔
ادھرآج پی ایم مودی نے سابق پی ایم اورجے ڈی ایس کے فاؤنڈرایچ ڈی دیوگوڑا کوان کے جنم دن پرفون کرکے مبارکباددی ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ’سابق پی ایم شری ایچ ڈی دیوگوڑا جی سے بات کی اورانہیں جنم دن کی مبارکباد دی ۔میں ان کی اچھی صحت اورلمبی عمرکیلئے دعاکرتاہوں۔‘ ایچ ڈی دیوگوڑا آج84واں جنم دن منارہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *