کرناٹک :وزیراعلیٰ کمارسوامی کا بڑااعلان

kumar-swamy
وزیراعلیٰ کے عہدہ کے طورپر حلف لینے کے بعد کمارسوامی نے بڑا اعلان کیا ہے۔انہوں نے سی ایم بنتے ہی کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیاہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 2019 میں جے ڈی ایس ۔ کانگریس مل کر 2019 میں عام انتخابات لڑیگی۔جے ڈی ایس لیڈراورکرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس -جے ڈی ایس متحدہ سرکارایک پارٹی(بی جے پی )والی سرکارسے بہترکام کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں نے ریاست کی ترقی اوریہاں کے عوام کے تئیں کام کرنے سمجھوتہ کیاہے۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ کرناٹک میں ان کی حکمرانی پانچ سالوں تک رہے گی۔کمارسوامی نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیاہے۔یادرہے کہ کمارسے سوامی سے پہلے بی ایس یدی یورپا نے بھی وزیراعلیٰ بننے کے ساتھ ہی کسانوں کے قرض معاف کرنے اعلان کیاتھا۔

 

مزید پڑھیں   کرناٹک :کمار سوامی نے وزیراعلیٰ کے عہدہ کاحلف لیا

 

 

یہ بھی پڑھیں   اے بی ڈی ویلیئرس کابین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *