جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک، لکھاہوم پیج پرلکھا’ ہیپی برتھ ڈے پوجا‘

jmi
قومی راجدھانی دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی آفشیئل ویب سائٹ (www.jmi.ac.in)ہیک کرلی گئی ہے۔ ویب سائٹ ہیک کرلینے کی وجہ سے وہاں کے طلبہ میں ہلچل مچ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہورہی ہے۔منگل کی رات کوویب سائٹ ہیک کرنے کے بعدہیکروں نے ویب سائٹ کے ہوم پیج کوپوری طرح سے بلیک (کالا)کردیا اوراس پر’’Happy Birthday Pooja‘‘ (ہیپی برتھ ڈے)لکھ دیا۔ساتھ ہی اسکرین کے نیچے چھوٹے فاؤنٹ میں ’’Your Love‘‘(یورلو) بھی لکھانظرآیا۔ کافی وقت تک ویب سائٹ ایسی ہی رہی ۔حالانکہ اب ویب سائٹ ری اسٹورکرلی گئی ہے۔ ابھی تک کوئی آدمی یاتنظیم نے ہیکنگ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ہیکنگ کا پتہ چلتے ہی یونیورسٹی میں اس بات کولیکربحث شروع ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں  جے این یومیں ’اسلامک ٹیرزم‘ کی ہوگی پڑھائی

 

ہیکروں کے اس اقدام نے جامعہ کے آئی ٹی سیل اور آن لائن ایڈمیشن سیکورٹی پر سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔ اب تک اس کی کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ ویب سائٹ کو کس نے ہیک کیا۔ اس پورے معاملہ پر جامعہ کی انتظامیہ نے کہا کہ ہمارا آئی ٹی محکمہ اس پورے معاملہ کو دیکھے گا۔ امید ہے کہ اسے جلد ہی ٹھیک کر لیا جائے گا۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے اپریل میں سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع ،قانون اورمزدوروزارت کی ویب سائٹیں بھی ہیک ہونے کی خبرآئی تھیں۔ بہرکیف جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے جب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یو آر ایل اڈریس jmi.ac.in بروزر میں سرچ کیا جاتا ہے تو سائٹ اوپن ہونے کے بجائے لکھا ہوا آتا ہے ہیپی برتھ ڈے پوجا۔حالانکہ اب ویب سائٹ ری اسٹورکرلی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *