جیکلین نے کہا!’جوکچھ بھی ہوں صرف سلمان خان کی وجہ سے ہوں‘

jacqueline-fernandez
اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سال 2014میں ریلیزہوئی فلم’کک‘میں دبنگ سپراسٹارسلمان خان کے ساتھ پہلی بارنظرآئی تھیں۔جیکلین فرنانڈیز اب فلم ’ریس3‘ میں سلمان خان کے ساتھ دوبارہ نظرآنے والی ہیں۔فلم ’ریس 3‘ عیدکے موقع پر15جون کوریلیزہونے جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، فلم ’ریس 3‘ کے ٹریلرلانچ کے دوران جیکلین نے کہاکہ ’آج میں جوکچھ بھی ہوں صرف سلمان خان کی وجہ سے ہوں‘۔جیکلین کی بات سے معلوم ہوتاہے کہ ان کے گراف کواوپرلے جانے میں سلمان خان کا اہم رول رہاہے۔خاص بات یہ بھی ہے کہ جیکلین نہ صرف پروفیشنل فرنٹ پربلکہ جیکلین سلمان کے خاندان کے بھی بیحدقریب مانی جاتی ہیں۔
بہرکیف سلمان سری لنکاسے آئی اداکارہ جیکلین فرنانڈیزکواپنی کئی فلموں میں کاسٹ کرچکے ہیں۔فلم ریس 3میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز، بابی دیول، انل کپور، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم ودیگراہم رول میں ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں  کمارسوامی کا بی جے پی پرسنگین الزام
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *