فلسطینیوں پر قیامت صغریٰ،41 فلسطینی شہید

palestine
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر غزہ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کم از کم 41 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ حکام کے مطابق ان مظاہروں میں 1300 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب چھ ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں لیکن امریکا کا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کیے جانے کے بعد ان میں شدت آئی ہے۔فلسطینی سفارتخانے کی منتقلی کو پورے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی امریکی حمایت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ فلسطینی اس شہر کے مشرقی حصے پر اپنا حق جتاتے ہیں۔مظاہروں کے دوران فلسطینیوں نے ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے جبکہ فوجی نشانے بازوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 35 ہزار فلسطینی حفاظتی باڑ ساتھ ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں شریک ہیں اور اس کے فوجی ضابطہ کار کے تحت کارروائی کر رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *