آئی پی ایل 2018:راجستھان کا رائلس سفرختم، کولکاتا نے 25 رنوں سے دی شکست

kkr
انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) 2018میں راجستھان رائلس کا سفرختم ہوگیاہے۔ ایڈن گارڈن میدان پرالمنیٹرمقابلے میں کولکاتہ ٹائٹ رائڈرس نے اسے 25رن سے شکست دیکرٹورنامنٹ سے باہرکردیاہے۔اب کوالیفائر 2 میں کولکاتا کا سامنا جمعہ کو سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ ان دونوں ٹیموں میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم چنئی سپرکنگس سے فائنل کھیلے گی۔
بہرکیف کولکاتا نے 23مئی کو ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 169 رنوں کا چیلنج والا اسکور بنایا تھا۔ راجستھان رائلس اس ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور 20 اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 144 رن ہی بناسکی۔ اس طرح سے وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *