آئی پی ایل 2018:سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز کون ؟جانئے

kl-rahul
کنگس الیون پنجاب کے سلامی بلے باز کے ایل راہل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے11ویں سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ راہل نے دہلی ڈیئر ڈیولس کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو پیچھے چھوڑدیاہے ۔پنت کے 582رن ہیں جبکہ راہل کے 652رن ہو گئے ہیں۔راہل نے آئی پی ایل 11میں 13 میچ کھیلے ہیں اور چھ نصف سنچری لگاے ہیں ۔ وہیں رشبھ نے بارہ میچ کھیلے ہیں ور ایک سنچری اور چار نصف سنچری لگائے ہیں۔وہیں کنگس الیون پنجاب کے تیز گیند باز اینڈرو ٹائے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیز گیند باز ہو گئے ہیں۔ ٹائے نے 13میچوں میں 24وکٹ لئے ہیں وہ تین بار ایک پاریمیں چار وکٹ لے چکے ہیں ۔ انہوں نے ممبئی انڈینس کے تیزگیند باز ہاردک پانڈیا کوپیچھے چھوڑا ۔ ہاردک نے بارہمیچوں میں 18وکٹ لئے ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے نمبرپر رائل چیلنجرس بنگلورو کے اومیش یادوہیں ۔ یادو نے بارہ میچوں میں 17وکٹ لئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *