آئی پی ایل 2018کے انعامات پانے والے کھلاڑی

winners-in-ipl
انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) 2018سیزن 11کافائنل مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد اورچنئی سپرکنگس کے درمیان ممبئی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 27مئی کوہوا۔ فائنل میں چنئی کی جیت کے ساتھ ہی آئی پی ایل کے 11ویں سیزن کا اختتام ہوگیا۔اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کوبھی ایوارڈزسے نوازاگیا۔بہترین کھلاڑیوں کوٹرافی کے ساتھ ساتھ روپے سے بھی نوازاگیا۔ایوارڈ فاتحین میں جہاں دہلی کے رشبھ پنت اسٹیڈیم میں موجودتھے ، وہیں انڈریوٹائی ، سنیل نارائن اورٹرینٹ بولٹ کے غیرموجودگی میں دیگرلوگوں نے ایوارڈز حاصل کئے ۔آئیے جانتے ہیں اس آئی پی ایل سیزن کے اہم انعامات اورفاتحین کے بارے میں ۔ایوارڈ فاتحین اس طرح ہیں:
ویووآئی پی ایل 2018خطابی ٹرافی:چنئی سپرکنگس (20کروڑ)روپے اورایک ٹرافی۔
آئی پی ایل رنراپ:سن رائزرس حیدرآباد:12.5کروڑروپے۔
اورینج کیپ:سن رائزرس حیدرآبادکے کپتان کین ولیمسن (753رن)10لاکھ روپے اورایک ٹرافی۔
پرپل کیپ:کنگس الیون پنجاب کے انڈریوٹائی (24وکٹ) 10لاکھ روپے اورایک ٹرافی۔
اسٹارپلس انوویٹیوآئیڈیاایوارڈ:چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندرسنگھ دھونی کو10لاکھ روپے۔
موسٹ ویلیوایبل پلےئر ایوارڈ:کولکاتہ کے نائٹ رائڈرس کے سنیل نارائن کو10لاکھ روپے اورایک ٹرافی۔
ایمرجنگ پلیئرایوارڈ:دہلی ڈیئرڈیولس کے رشبھ پنت،10لاکھ روپے اورایک ٹرافی۔
آئی پی ایل فیئرپلے ایوارڈ:ممبئی انڈینس۔ایک ٹرافی۔
پرفیکٹ کیچ آف دی سیزن:ڈہلی ڈیئرڈیولس کے ٹرینٹ بولٹ ،10لاکھ روپے اورایک ٹرافی۔
سپراسٹائیکرآف دی سیزن :کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے سنیل نارائن ۔ٹرافی اورایک ٹاٹانیکسان کار۔
اسٹائلش پلیئرآف دی سیزن:دہلی دیئرڈیولس کے رشبھ پنت :10لاکھ روپے اورایک ٹرافی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *