آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کا شیڈیول جاری،راؤنڈ روبن فارمیٹ میں ہوگا

world-cup-cricket
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی کپ 2019کیلئے میچ شیڈیول جاری کر دیاہے آئی سی سی 2019 عالمی کپ کا انعقادانگلینڈ میں 30مئی سے 14جولائی تک کیا جائے گا۔46دن تک چلنے والے اس ٹور نامنٹ میں 48میچ کھیلے جائیں گے۔ 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والا عالمی کپ روبن راؤنڈ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ کو 1992 میں منعقدہ ورلڈ کپ کے طرز پر کرانے کی منظوری دے دیدی ہے۔
اس بار 2019عالمی کرکٹ کپ کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔ہندوستانی ٹیم عالمی کپ 2019میں اپنی مہم کی شروعات 2جون کے بجائے 5جون کوجنوبی افریقہ کے خلاف کرے گی، کیونکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی ) کولوڑھا سمیتی کی سفارشات کے تحت انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) اوربین ا لا قوامی میچوں کے درمیان 15دنوں کا فرق رکھنا ہوگا ۔عالمی اگلے سال 30مئی سے 14 جولائی کے بیچ یونائٹیڈ کنگڈوم میں کھیلا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں   جون کے مہینے کا انتظار:کئی ستاروں کی فلمیں دھوم مچانے کوتیار

 

بی سی سی آئی کے ایک سینئرافسر نے رازداری کی شرط پرپی ٹی آئی سے کہاکہ ’اگلے سال آئی پی ایل 29 مارچ سے 29مئی کے بیچ کھیلا جائے گا۔ لیکن ہمیں 15دنوں کا فرق رکھنا ہوگا اورعالمی کپ 30مئی سے شروع ہوگا۔اسلئے 15دن کا فرق رکھنے کیلئے ہم 5جون کوہی پہلا میچ کھیل سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ہمیں 2جون کو پہلا میچ کھیلنا تھا لیکن ہم اس دن نہیں کھیل سکتے ہیں‘۔ افسرنے پہلے کہا تھاکہ میچ 4جون سے ہوگا لیکن بعدمیں انہو ں نے اس میں سدھار کیا۔ افسر نے کہاکہ ’ یہ پہلا موقع ہے جبکہ ہندوستان اورپاکستان کے بیچ شروع میں مقابلہ نہیں ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ راؤنڈ روبن (عالمی کپ 1992کی طرح جس میں سبھی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی) کے تحت ہوگا‘ جودیگرفیصلے کئے گئے ان میں 2019-23کے پانچ سال کیلئے مستقبل کا دورہ پروگرام (ایف ٹی پی) شامل ہے۔
کیا ہے روبن فارمیٹ؟
گروپ اسٹیج میں کل 45میچ کھیلے جا ئیں گے، جس کے بعد دوسیمی فائنل اورفائنل ہوگا۔ اس بار کا فارمیٹ 1992کے عالمی کپ جیسا ہوگا، جس میں راؤنڈ روبن لیگ کے تحت ہرٹیم کم سے کم ایک بارایک دوسرے سے خلاف کھیلے گی، جس کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں کیلئے کوالیفائی کریں گی۔یادرہے کہ سال 1992 کا ایک روزہ عالمی کپ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا اور اس کے 27 سال بعد 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والا عالمی کپ رابن راؤنڈ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔سال 1992 میں جہاں نو ٹیمیں تھیں وہیں اس مرتبہ 10ٹیمیں راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ سال 1975 میں شروع ہوئے عالمی کپ کے پہلے چار ایڈیشن گروپ میچوں کے بعد سیمی فانل اور فائنل فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔ 1992 میں راؤنڈ رابن فارمیٹ کی شروعات جس میں 9 ٹیمیں کھیلی تھیں اور چار ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ہوا۔ لیکن اس کے بعد اس فارمیٹ کا استعمال نہیں ہوا۔ 1996 کے عالمی کپ میں کوارٹر فائنل کی شروعات ہوئی جبکہ 1999 کے عالمی کپ میں سپر سکس کی شروعات ہوئی۔ آئی سی سی عالمی کپ 27 سال بعد اسی راؤنڈ رابن فارمیٹ میں لوٹ رہا ہے۔ اس مرتبہ تمام 10 ٹیمیں لیگ مرحلے میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی اور چار ٹیمیں ناک آؤٹ دور میں داخل ہوں گی۔
30مئی 2019کوٹورنامنٹ کا آغاز
اس کرک عالمی کپ کاآغاز30مئی کومیزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے بیچ میچ سے ہوگا۔گذشتہ چمپئن آسٹریلیا اپنی مہم کا آغازیکم جون کوافغانستان کے خلاف کرے گا۔اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ 5جون کوجنوبی افریقہ سے ہوگا۔ہندوستانی ٹیم پاکستان کے خلاف 16جون کوکھیلے گی۔
ٹورنامنٹ میں 10ٹیمیں اتریں گی
عالمی کپ 2019کے اس ٹورنامنٹ میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں ہندوستان ، پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اورافغانستان شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اورافغانستان نے اس سال مارچ میں ہوئے کوالیفائر کے ذریعہ عالمی کپ میں جگہ بنائی ہے۔
10شہروں کے 11میدانوں پر
آئی سی سی 2019عالمی کپ میں کل 48 میچوں میں سے 8 ڈے- نائٹ میچ کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ میچوں کا انعقاد انگلینڈ کے 10شہروں کے 11میدانوں پرکیاجائے گا۔اولڈ ٹریفرڈ میں سب سے زیادہ 6میچ کھیلے جائیں گے ،جبکہ برمنگھم، لارڈس، دی اوور، اوول، ایجبسٹن، ٹرینٹ برج، ہینڈنگلے، برسٹول، چیسٹر لی اسٹریٹ، ساؤتھمپٹن اور کارڈف پر کھیلے جائیں گے۔

 

 

 

 

 

 

آئی سی سی عالم کپ میں ہندوستان کے میچوں کا پروگرام
پہلا میچ:5جون، ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ(ہیمپشائرباؤل، ساؤتھمپٹن)
دوسرا میچ:9جون ، ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ( د ی اوول ،لندن)
تیسرا میچ:13جون، ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،(ٹرینٹ برج نوٹنگھم)
چوتھا میچ:16جون، ہندوستان بمقابلہ پاکستان (اولڈ ٹریفرڈ ،مانچسٹر)
پانچواں میچ:22جون، ہندوستان بمقابلہ افغانستان ( ہیمپشائرباؤل ، ساؤتھمپٹن)
چھٹا میچ:27جون، ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ( اولڈ ٹریفرڈ ، مانچسٹر)
ساتواں میچ:30جون، ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ ( ایجبسٹن برمنگھم)
آٹھواں میچ:02جولائی، ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش ( ایجبسٹن ، برمنگھم)
نواں میچ :6 0 جولائی ، ہندوستان بمقابلہ سری لنکا ( ہیڈنگلے ، لیڈ)

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *