گلوکارہمیش ریشمیا نے سونیاکپورسے کی شادی

himesh
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکی شادی کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں کہ بالی ووڈ میں شادیوں کا سلسلہ جاری ہوگیاہے۔جہاں دھوم دھام سے ابھی چنددنوں قبل سونم کپورکی بزنس مین آنند آہوجاکے ساتھ شادی ہوئی ،تووہیں خفیہ طورپراداکارنیہادھوپیا نے اپنے دوست انگدبیدی سے شادی رچاکرسب کوچونکادیاتھا۔انہوں نے اس شادی کا اعلان اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعہ کیا۔اب اس فہرست میں مشہورگلوکاراورمیوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا کا شامل ہوگیاہے۔ہمیش ریشمیا نے اپنی گرل فرینڈ اوراداکارہ سونیاکپورسے شادی کرلی ہے۔شادی کے بعد دلہاہمیش ریمشیا اوردلہن بنیں سونیا کی پہلی تصویربھی اب سامنے آگئی ہے۔لہذا ہمیش ریشمیانے بھی خاموشی کے ساتھ شادی کرکے سب کوچونکادیاہے۔ہمیش نے سوشل میڈیا پرشادی کے بعد ایک تصویرشیئرکی ہے۔
بتایاجاتاہے کہ جون 2017میں ہمیش کا اپنی پہلی بیوی کومل سے طلاق ہوگیاتھا۔دونوں کی شادی تقریباً 22سال چلی اوران کا ایک بیٹابھی ہے۔ہمیش نے 22سال پرانی شادی توڑدی تھی۔ شادی کی خاص بات یہ ہے کہ ہمیش کی اس شادی میں ان کے بیٹے نے بھی شرکت کی۔بہرکیف سونیاکپورچھوٹے پردے کی ایک جانی مانی اداکارہ ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں    وراٹ کوہلی کی امیدوں پرپانی پھیرسکتاہے شریس ایئر،مقابلہ آج
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *