آندھی وطوفان کاقہر،راجستھان میں 27اوریوپی 24افراد ہلاک

aandhi
راجستھان میں بدھ کوآئی آندھی طوفان نے کافی نقصان پہنچایاہے۔ بتایاجارہاہے کہ 40کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلی ہواؤں کی وجہ سے ریاست کے الگ الگ حصوں میں 27لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔تیزہواکی وجہ سے کئی جگہ پیڑ اکھڑکرگرگئے ، جس سے بجلی کے کھمبوں کونقصان پہنچایاہے۔الورمیں بدھ کورات سے ہی بجلی نہیں ہے ۔وہیں پوپی میں بھی آندھی وطوفان سے کافی نقصان پہنچاہے۔وہیں یوپی کے الگ ا لگ حصوں میں بھی آندھی وطوفان نے تباہی مچائی ہے۔
rajasthan-dust-storm
بتایاجارہاہے کہ آگرہ ڈویزن میں بدھ دیر رات آئی آندھی و طوفان نے دیہی علاقوں میں کافی تباہی مچائی۔ آندھی طوفان میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پوری ریاست میں مجموعی طور پر 33 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں طوفان میں کئی جانوروں کے بھی مارے جانے کی خبر ہے۔ آندھی طوفان سے فصلوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔ طوفان کا سب سے زیادہ اثر کھیرا گڑھ ، فتح آباد ، پناہٹ اور اچھنیرا میں دیکھنے کو ملا۔ تقریبا نوے منٹ تک آندھی ، بارش اور زالہ باری کی وجہ سے سینکڑوں پیر اور ہورڈنگس گرگئے ، جبکہ دیہی علاقوں میں کئی مکانوں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی آندھی آنے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ تیرہ افراد کھیرا گڑھ میں مارے گئے جبکہ آگرہ شہر میں دو ، سییا میں چار ، فتح آباد اور باہ میں دو دو ، کاگرول میں ایک شخص کے مرنے کی اطلاع ہے۔ وہیں سہارنپور اور مظفر نگر میں بھی آندھی طوفان کا اثر دیکھنے کو ملا۔ سہارنپور میں دو لوگوں کی موت کی خبر ہے جبکہ مظفر نگر میں آندھی سے کھیتوں میں پڑی گیہوں کی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
agra-thunderstorm
بہرکیف132 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آئی آندھی نے دیہی علاقوں میں جم کر تباہی مچائی۔ فی الحال پولیس اور ضلع انتظامیہ تباہی کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی آندھی آنے کا امکان ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *