آج سونیا ۔ راہل سے ملیں گے کمارسوامی

kumaraswamy
گذشتہ 15مئی سے جاری سیاسی ڈراماکے بعد ریاست میں مل کرسرکاربنانے جارہی کانگریس اورجے ڈی ایس کے لیڈروں کے بیچ اقتدارمیں ساجھیداری پربات ہونے کی امیدہے۔جے ڈی ایس کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی آج دہلی میں کانگریس صدر راہل گاندھی اوریوپی اے کی صدرسونیاگاندھی سے ملاقات کریں گے۔امیدہے کہ اس درمیان کرناٹک کابینہ سے ممکنہ وزراء کے تحت تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ ذرایعہ کے مطابق ، کرناٹک میں بدھ کے روز سی ایم کمارسوامی کے ساتھ 34 وزرء بھی خلف برداری کریں گے۔ ان میں سے کانگریس کے 20 اور جے ڈی ایس کے 14 ایم ایل اے شامل ہیں۔
کرناٹک میں سرکارکیسے چلے گی یہ فارمولہ آج (21مئی ) دہلی میں طے ہوگا۔کرناٹک کے ہونے والے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی آج راہل سے دوپہرساڑھے تین بجے ،جبکہ سونیا گاندھی سے چاربجے ملاقات کریں گے۔یہ توطے ہے کہ کمارسوامی کرناٹک کے سی ایم ہوں گے لیکن نائب سی ایم کولیکرقیاسوں کادوراب بھی جاری ہے ۔خبرہے کہ ریاست میں دونائب وزیراعلیٰ ہوسکتے ہیں۔ایک نائب سی ایم کیلئے کانگریس کے جی پرمیشورکانام بھی آگے آرہاہے۔ عیاں ذکر ہے کہ 224 رکنی کرناٹک اسمبلی میں سی ایم کو ملا کر 35 ایم ایل اے وزراء بن سکتے ہیں۔انتخابات میں کانگریس نے 78 اور جے ڈی ایس نے 38 سیٹیں جیتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *