کرکیٹرمحمدسمیع کے گھرپھرآیا’حسین ‘ طوفان

haseen-jahan
بین الاقوامی ہندوستانی کرکیٹر وتیزگیندباز محمدسمیع اوران کی اہلیہ حسین جہاں کے تنازعہ ختم ہونے کے بجائے طول پکڑتاجارہاہے۔سمیع کی اہلیہ حسین جہاں کی باغی تیور ہنوزجاری ہے۔اس بارپھرکرکیٹرمحمدسمیع کے گھرپھر’حسین ‘ طوفان آیاہے۔دراصل ایک بارپھرحسین جہاں گذشتہ روزیعنی اتوارکوباغی تیورمیں نظرآئیں ۔اس بار حسین جہاں نے 6اپریل کومحمدسمیع پرباؤنس پھینکنے امروہہ پہنچ گئی اوروہاں پرحسین کی نوٹنکی دیکھنے کوملا۔دراصل 6اپریل کوحسین جہاں یوپی کے امروہہ میں واقع محمدسمیع کے گھریعنی سسرال پہنچی۔ شوہرسمیع کے گھرپران کے پہنچنے کے دوران مقامی پولس بھی موجودرہی، ان کے علاوہ حسین جہاں کے ساتھ ان کے وکیل اوربیٹی آئرہ موجودرہیں۔سمیع کے گھرتالالگاملنے پرحسین جہاں کوپڑوسی کے یہاں سامان رکھنا پڑا۔بتایاجارہاہے کہ حسین جہاں خود پولس کوساتھ لیکرآئیں تھیں، تاکہ انہیں گھرمیں داخلہ ملنے میں کسی طرح کی مخالفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حسین جہاں نے محمدسمیع کے گھرسے لوٹتے وقت کہاکہ وہ اپنا حق لیکر رہیں گی۔ انہو ں نے اس دوران سمیع کے تئیں پولس پرالزام لگایا۔انہو ں نے کہاکہ امروہہ کے ڈڈولی تھانے کی پولس محمد سمیع سے ملی ہوئی ہے۔انہیں امروہہ میں اپنی جان کوخطرہ ہے۔حسین جہاں اپنے ساتھ اپنا سامان لیکر بھی آئیں تھیں۔انہیں ساراسامان پڑوسی کے یہاں رکھنا پڑا، کیونکہ سمیع کے گھرمیں تالالگاہواتھا۔

 

یہ بھی پڑھیں   بالی ووڈمیں بایوپک فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ رہاہے

 

بہرکیف حسین جہاں ایک طرف محمدسمیع کے گھرپہنچیں، لیکن اسی بیچ محمدسمیع نے پولس کوخط لکھ کراپنی بیوی کودوررکھنے کا مطالبہ کیاہے۔محمدسمیع نے امروہہ پولس کوخط لکھ کر اپنے خاندان کوخطرہ بتایاہے۔سمیع نے خط میں لکھاہے کہ ’میری بیوی حسین جہاں بچی کے ساتھ میرے گھر امروہہ پہنچی ہیں ۔میری بیوی حسین جہاں کے ساتھ گذشتہ دنوں سے تنازعہ چل رہاہے۔ اس میں انہو ں نے میرے خاندان کے لوگوں پرقتل اورریپ کے ساتھ ہی کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔اس کے باعث ان کے گھرآنے سے میں خود کوڈراہوامحسوس کررہاہوں‘۔محمدسمیع پولس لکھتے ہیں کہ ’ایسا نہ ہوکہ یہ پھرکسی طرح کا الزام لگاکر مجھے پھنسانے کی کوشش کریں۔ایسی صورتحال میں میں اپنی بیوی حسین جہاں کے ساتھ نہیں رہ سکتاہوں۔ اگروہ چاہیں توامروہہ کے کسی بھی ہوٹل میں جاکربچی کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔اس کا ساراخرچ میں خوداداکروں گا۔ میں مستقبل میں کسی بھی خطرے کے مدنظرپہلے ہی اطلاع دے رہاہوں‘۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، حسین جہاں آج سوموارصبح دہلی سے پھرامروہہ پہنچی اوروہاں کافی لوگوں سے ملاقات کی۔ حسین جہاں نے ایک اخبارکوفون پربتایاکہ اس کا شوہر،بیٹی آئرہ کے والد ہیں،جس بناپر سمیع کے گھرپراس کاقانونی حق اورسماجی اخیارات ہیں لیکن سمیع کے گھروالوں نے اس کے لئے گھرکے تالے بندکردےئے ہیں،جس کے لئے وہ ہارنہیں مانیں گی۔حسین نے کہاکہ مجھ پرزیادتی کی جارہی تھی ،اس لئے ہم نے قانونی مدد لی۔انہو ں نے کہاکہ سمیع اسے خرچ نہیں دے رہاہے،جس کے چلتے کورٹ میں معاملہ لے جانا پڑا۔انہو ں نے کہاکہ وہ کسی بھی صورت میں اپنا رشتہ ٹوٹنے نہیں دے گی اورگھرمیں داخل ہونے کیلئے وہ انتظامیہ اورپولس افسروں سے ملاقات کرے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں    آئی پی ایل کے دوران کپتانی چھوڑنے والے نویں کپتان گوتم گمبھیر

 

تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ایک پاکستانی لڑکی علشبہ سے میچ فکسنگ کے لئے پیسے لئے تھے۔ان کی اہلیہ حسین جہاں نے سمیع پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے تھے۔ حسین جہاں نے محمدسمیع پرالزام لگایاتھا کہ وہ ساؤتھ افریقہ کے دورے سے لوٹنے کے بعددبئی گیاہواتھا۔وہاں وہ ایک پاکستانی لڑکی عالیشاسے ملاتھا، اسی کے ساتھ اس نے ہوٹل میں جسمانی تعلقات بنایاتھا۔ان دونوں کی بات چیت کاریکارڈنگ سمیع کے موبائل سے ملاہے۔دبئی سے لوٹ کراس نے پارپیٹ بھی کی تھی۔ان کے علاوہ انہوں نے سمیع پرالزام لگایاتھا کہ سمیع نے مجھے اپنے بھائی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کوکہاتھا۔بی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن یونٹ ( اے سی یو ) نے 22مارچ کو ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کو میچ فکسنگ کے معاملہ میں کلین چٹ دیدی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *