پہلاروزہ 17مئی کو،بریلوی فکروالے 18مئی کوپہلا روزہ رکھیں گے

 idara-shariya-patna
جہاں ایک سعودی عرب میں ماہ رمضان کاچاندنظردیکھاگیا۔وہیں ہندوستان میں بھی چاند دیکھنے کا اہتمام کیاگیا۔ملک کے بعض حصوں میں آج چاند دیکھاگیا۔تمل ناڈو،آندھرا پردیش اور کرناٹک،کشمیر،مغربی بنگال،میں کئی جگہ چاند دیکھا گیا ہے۔حالانکہ ہندوستان میں چاند نظر آنے کو لے کر چہ مگوئیاں چل رہی تھیں، لیکن تمام جماعتوں کی جانب سے چاند دیکھے جانے کا اعلان ہونے کے بعد تراویح کی نماز شروع ہوگئی اور سبھی نے اتفاق کیا۔کشمیر میں بھی مفتی ناصر نے اعلان کیا کہ کشمیر میں بھی چاند نظر آ گیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔وہیں مغربی بنگال کی ہلال کمیٹی نے بھی چاند کا اعلان کر دیا ۔ روئیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہنددہلی، نیلوڑآندھراپردیش ،چترادرگاکرناٹک اورتمل ناڈو کے مختلف مقامات سے روئیت عام کی تصدیق ہوئی ۔حیدر آباد کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا چاندنظرآنے کااعلان کیا۔تلنگانہ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چنئی میں چاند نظر آ گیا ہے۔تمل ناڈو میں بھی چاند نظر آ گیا ہے۔کرناٹک میں بھی چاند نظر آ گیا ۔دہلی میں جمعےۃ علماء ہند ،دارالعلوم دیوبند نے بھی چاند کی تصدیق کی ۔نیوز18کے مطابق،آل انڈیا شیعہ کمیٹی نے بھی چاند کا اعلان کیا۔ مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا۔لکھنؤسے مولانا خالدرشیدفرنگی محلی صدرمرکزی کمیٹی فرنگی کی جانب سے بھی اعلان کیاگیاکہ 17مئی کورمضان کی پہلی تاریخ ہے۔صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی نے بھی متعددمقامات پرروئیت کی شہادت تصدیق کی ہے۔اورکہاکہ آج رمضان المبارک کا چاندہوگیاہے۔اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی روئیت کی تصدیق کی۔سب نے تصدیق کے ساتھ اعلان کیاکہ 17مئی کورمضان کی پہلی تاریخ ہوگی۔
دوسری طرف مرکزی ادارہ شرعیہ رجسٹرڈ ،سلطان گنج پٹنہ،بہارنے لیٹرہیڈ جاری کرکے کہاکہ رمضان المبارک کے چاندکاثبوت نہیں ہے۔انہو ں نے لیٹرمیں لکھاہے کہ ’مرکزی ادارہ شرعیہ بہارپٹنہ نے بہار، جھارکھنڈ ،اڑیسہ ، بنگال، اترپردیش، مہاراشٹر،چھتیس گڑھ کے تمام مراکز سے رابطہ کیا کہیں سے بھی چاندکے روئیت کی خبرنہیں ملی۔جہاں جہاں سے چاندکی خبرہے وہ افوا ہ ہے اورافواہ کا اعتبارنہیں،اوراگرکہیں واقعتا چاندہوابھی توبغیرثبوت شرعی چاندکا اعلان جائزنہیں۔اسلئے ادارہ شرعیہ نے شرعی ضابطہ کے تحت اعلان کیاہے کہ کل (17مئی)شعبان المعظم کی 30تاریخ ہے۔رمضان 18مئی 2018سے شروع ہوگا۔پٹنہ میں جن لوگوں نے چاندہونے کا اعلان کیاان سے ثبوت شرعی طلب کیاگیا توانہوں نے جواب دیاکہ ابھی ہمارے پاس ثبوت نہیں ہے اوربغیرثبوت شرعی چاندکے اعلان کی کیا حیثیت ہے ؟اہل فہم سے مخفی نہیں ہے۔اس طرح چاندکا علان کرکے مسلمانوں میں انتشاراورفتنہ پیداکرنا مسلمانوں کی خیرخواہی نہیں ۔‘الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے لیٹرہیڈ میں لکھاہے کہ’جامعہ اشرفیہ کااعلان یکم رمضان 1439ھ، جمعہ ،18مئی کو۔
میرا( یعنی نمائندہ ’چوتھی دنیا‘ )ایک رشتہ داروارانسی (بنارس) میں رہتاہے اوروہ مسلک بریلوی فکر کے ہیں،انہو ں نے کہاکہ چاندنہیں ہواہے۔اس کے بعدانہوں نے رات کے 11بجے دولیٹرہیڈایک ’ادارہ شرعیہ رجسٹرڈ سلطان گنج پٹنہ اوردوسراالجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور،اعظم گڑھ ،یوپی‘ میرے واٹس ایپ بھیج کرکہاکہ ہندوستان میں کہیں پرچاندنظرنہیں آیاہے۔ہم لوگ جمعہ،(18مئی) کوپہلا روزہ رکھیں گے۔بنارس میں بھی چاندنہیں دیکھا گیاہے اوریہاں پرتراویح بھی نہیں ہوئی ہے۔
jamia-ashrafiya
اتناہی نہیں ،عابدالاسلام ،مقیم حال شاہین باغ نئی دہلی نے رات ساڑھے گیارہ بجے بتایاکہ شاہین باغ میں واقع مدرسہ غوثیہ برکات العلوم ہے وہاں پرآج نمازتراویح نہیں ہوئی ہے اوریہ مدرسہ مکتب بریلوی فکرکے ہیں۔مفتی اخترندیم سے نمائندہ کی بات ہوئی توانہو ں نے بھی بتایاکہ مدرسہ غوثیہ تراویح نہیں ہوئی اوروہ لوگ روزہ بھی نہیں رکھیں گے ۔کیونکہ ادارہ شرعیہ نے اعلان کیاکہ پہلا روزہ جمعہ کوہے اسلئے وہ لوگ روزہ نہیں رکھے ہیں۔ بریلوی مکتب فکرسے تعلق رکھنے والے معراج نوری نے فون پربتایاکہ ہم توابھی تک روزہ رکھے ہوئے ہیں ،لیکن پہلاروزہ 18مئی کوہے اعلان کیاگیا۔
بہرکیف بنارس سے شہبازعالم نے بتایاکہ ہم لوگ جمعہ یعنی 18مئی کوپہلاروزہ رکھیں گے اور17مئی کوشب میں تراویح کا اہتمام کریں گے۔سوشل میڈیاپربریلوی فکرکے لوگ یہی کہہ رہے کہ 17مئی کوپہلا روزہ نہیں ہے بلکہ 18مئی کوپہلا روزہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *