دہلی کے مالویہ نگر میں لگی آگ 15گھنٹے بعد بھی بے قابو،ہیلی کاپٹرکی لی جارہی ہے مدد

fire
دہلی کے مالویہ نگرعلاقے ایک گوڈاؤن میں لگی آگ 15گھنٹے بعدبھی بجھائی نہیں جاسکی ہے۔بتایاجارہاہے کہ جنوبی دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں ایک ربر کے گودام میں منگل شام سے بھیانک آگ لگی ہوئی ہے۔بدھ کی صبح تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔اب دسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے اس بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مددمانگی ہے۔فی الحال ہیلی کاپٹرکی مددسے آگ پرقابو پانے کی کوشش جاری ہے۔وہیں، آگ کی دہشت کی وجہ سے آس پاس رہنے والے لوگوں نے پوری رات اپنے گھروں سے باہرکھلے میں گزاری۔خوف کا یہ عالم تھا کہ لوگوں نے گھروں میں رکھے قیمتی سامان تک کوسمیٹ لیاتھا۔دہلی فائر بریگیڈ سروس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس حادثے کو لیکر قریب 6 بجے فون آیا اور آگ پر قابو پانے کیلئے 35 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو گودام بھیجا گیا۔مقامی لوگ 5 کلو میٹر دور سے بھی فیکٹری میں لگی آگ دیکھ پا رہے تھے۔جس گودام میں آگ لگی وہ سنت نرنکاری اسکول کے بہت قریب ہے جو حادثے کے وقت خالی تھا۔فائر بریگڈ آگ بجھانے کیلئے پچھلے کئی گھنٹوں سے کوشش کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق۔پولیس پاس کے گھروں میں سے لوگوں کو باہر نکال رہی ہے۔ملی جانکاری کے مطابق گودام سے ربڑ کی چادریں لے جانے والے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی جو پھیل گئی۔بتایاجارہاہے کہ اس آگ کے تیزی سے پھیلنے کی ایک وجہ گوڈاؤن میں رکھے کیمیکل اورربرکے ڈرم بھی ہیں۔آگ اورنہ پھیلے اس کیلئے رات میں انتظامیہ نے کیمیکل کے ڈرموں کوباہرنکل وایا۔
دوسری طرف دہلی کے بوراڑی علاقے میں کپڑے کے گودام میں بھیانک آگ لگی ہے۔بدھ کوصبح قریب 4:15بجے یہ آگ لگی۔آگ پرقابوپانے کیلئے فائربرگیڈ کی 25گاڑیاں موقع پرہیں ۔فی الحال آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *