روٹی فلم کی اداکارہ انیتا سنہا نہیں رہیں

anita-sinha-passed-away
بالی ووڈ لیجنڈاداکارراجیش کھنہ کے ساتھ فلم روٹی میں کام کرچکی اداکارہ انیتاسنہانے آج دنیاکوالوداع کہہ دیاہے۔ عیاں رہے کہ انیتاممبئی کے گورے گاؤں میں رہتی تھی اورجمعرات صبح ہی انہو ں نے آخری سانس لی۔موت کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایاہے۔انہوں نے ممبئی کے سدھارتھ نگر میں واقع اسپتال میں آخری سانس لی۔ان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب تھی تھیں۔ان کے آس پاس کے لوگ انہیں ماتا جی کہہ کر بلاتے تھے۔انہیں 31 مئی کی دوپہر طبیعت خراب ہونے پر موتی لال نگر اسپتال لے جایا گیا۔
انیتا نے جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کریئر کی شروعات کی تھی۔انیتا سنہا نے شادی نہیں کی تھی۔ان کا ایک منھ بولا بیٹا ہے۔ان کے والد صاحب یوپی کے لکھنؤ کے رہنے والے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *