دہلی -این سی آرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

earthquake-in-delhi-ncr-tod
دہلی -این سی آرمیں آج 4بجکر 17منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ جموں وکشمیر میں بھی تیززلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ان کے علاوہ ہماچل پردیش ودیگرریاستوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے کی خبرآرہی ہے۔حالانکہ دہلی این سی آرکے علاقوں میں آج بوندابوند بارش بھی ہوئی اوربارش ہوبھی رہی ہے۔زلزلے سے کہیں سے جانی ومالی نقصان کی کہیں سے کوئی خبر نہیں ہے۔جموں وکشمیرمیں لوگ گھروں سے باہرنکل گئے ہیں۔

دہلی این سی آرسمیت شمال ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ہندوستان کے ساتھ ساتھ افغانستان کی راجدھانی کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی شدت 6.1اورہندوستان 4.00بتائے جارہے ہیں۔افغانستان اورتازکستان کے بارڈر پرزلزلے کے مرکز بتائے جارہے ہیں۔ پاکستان کے اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *