دہلی:مجینٹالائن پرجلد دوڑے گی میٹرو،جانئے کہاں سے کہاں تک

magenta-line-metro
دہلی میٹروریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی) کی مجینٹا لائن پرجنکپوری ویسٹ -کالکاجی مندرسیکشن کے کھلنے کا انتظارکررہے لوگوں کیلئے ایک اچھی خبرآئی ہے۔دراصل ، میٹروریل سیکوریٹی کمشنرنے جنکپوری مغرب اورکالکاجی مندرکے بیچ 25.6کلومیٹر لمبے راستے پرمیٹروٹرین سروس شروع کرنے کیلئے کلیرئنس سرٹیفکیٹ جاری کردیاہے۔ ایسے میں اب اس میٹروراستے پرجلدہی سروس شروع ہوجائے گی۔حالانکہ ،میٹروسروس شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں ہواہے، لیکن ماناجارہاہے کہ جلدہی اس کیلئے تاریخ طے ہوجائے گی۔
مجینٹالائن کے اس نئے کاریڈور کے کھلنے سے ویسٹ اورساؤتھ دہلی، گڑگاؤں ، فریدآباد، نوئیڈاکے بیچ کا سفرآسان ہوجائے گا اوراتناہی نہیں اس میٹروسے سفرکرکے لوگ اپنا کافی وقت بھی بچاسکیں گے۔
وہیں جنکپوری ویسٹ میں انٹرچینج کی سہولیات ہوگی اوریہیں پرلگااسکیلیٹر دیش کا اب تک کا سب سے لمبااسکیلیٹرہوگا۔اس اسکیلیٹرکی لمبائی 15.6میٹرہوگی جوممبئی ایئرپورٹ ٹرمنل 2کا بھی ریکارڈ توڑ دیگا ، جس کی لمبائی 11.6میٹرہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   رمضان میں حسن اخلاق اور خدمت خلق کا اعلیٰ نمونہ پیش کریں :علماء کرام
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *