ملک کے کئی ریاستوں میں سائیکلون طوفان ’ساگر‘ کا خطرہ

Cyclone-sagar
دہلی -این سی آرسمیت خاصل شمالی ہندوستان کے کئی ریاستوں میں آندھی-طوفان سے فی الحال نجات ملتی نہیں دکھی دے رہی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے سائیکلون طوفان ’ساگر‘ کولیکرہائی الرٹ جاری کیاگیاہے۔یہ طوفان عدن کی خلیج سے شروع ہواہے۔جمعرات کودہلی کے موسم خراب ہونے کے پیچھے اس طوفان کوہی بتایاجارہاہے۔ کہاجارہاہے کہ اس سے دہلی -این سی آر سیدھے طورپرمتاثرنہیں ہوگا ، لیکن طوفان کا اثریہاں پربھی ہوگا۔ وہیں طوفان کے باعث ، یوپی ، راجستھان ، دہلی اوراس کے آس پاس، مغربی یوپی، جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب اورہریانہ میں اگلے کچھ دنوں میں آندھی طوفان آنے کی امیدہے۔جمعرات کوہندوستانی محکمہ موسمیات کے سینئرافسرڈاکٹرکے ستھدیوی نے بتایاتھاکہ اگلے تین دنو ں تک دہلی این سی آرمیں دھول بھری آندھی کا موسم بنارہے گا۔
وہیں جمعرات کوہی محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے، ہوا کے تیز جھونکے چلنے اور آندھی طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری صلاح کے مطابق مغربی بنگال اور اڑیشہ میں دور دراز کے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کا خدشہ ہے۔ اس صلاح میں کہا گیا ہے کہ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال میں ہمالیہ کے ذیلی خطے، سکم، جھارکھنڈ، بہار، مشرقی اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دِلی، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، ساحلی آندھراپردیش، اندورنی کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور لکشدیپ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے اور ہوا کے تیز جھونکے چلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ دھول بھری آندھی چلنے کا بھی بہت زیادہ امکان ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *