کیوبا میں طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد ہلاک

plane
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے سے ایک بوئنگ ۔737 مسافر بردار طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔کیوبا کے مقامی میڈیا کے مطابق سرکاری فضائی کمپنی کیوبانا ڈی ایویشن کا بوئنگ 737 دارالحکومت ہوانا کے ہوائی اڈے ہوزے مارٹی سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیجہاز میں 104 مسافر اور عملے کے 9 افراد شامل تھے لیکن ابھی تک مرنے والوں کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   امریکی شہر ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

 

کیوبن کمیونسٹ پارٹی کے اخبار گرانما کے مطابق حادثے میں تین لوگ بچے ہیں اور وہ ’ہسپتال میں ہیں اور ان کی حالت ابھی نازک ہے۔‘کیوبا کے صدر مگوئیل ڈیاز کانیل ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حادثے میں ‘بڑی تعداد’ میں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔’یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور ہمیں زیادہ امید نہیں ہے کہ لوگ اس حادثے میں زندہ بچے ہوں گے۔’کیوبا کی قومی فضائی کمپنی نے یہ بوئنگ طیارہ میکسیکو کی کمپنی سے لیز پر لیا ہوا تھا۔کیوبا کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل کیوبا ٹی وی نے اس حادثہ کی اطلاع دی۔ طیارہ کا ملبہ ہوانا سے 20 کلومیٹر دور جنوب میں بوئیروڑ کے زرعی علاقے میں برآمد کیا گیا۔
طیارے کے حادثے کے بعد لگی آگ کو بجھا لیا گیا ہے اور انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کرنی شروع کر دی ہے۔ انتظامیہ طیارہ کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *