ڈاکٹر سکندر حیات کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی مبارکباد

Dr-Sikandar-Hayat

سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن، محکمہ آیوش، حکومت ہند کی یونیورسٹی افیئرز کمیٹی میں ایکسپرٹ ممبران میں طب یونانی کی نمائندگی کے لیے ڈاکٹر محمد سکندر حیات صدیقی (ڈائرکٹر یونانی سروسز، حکومت اترپردیش) کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر اشرف انصاری (ممبر سی سی آئی ایم، یونانی) کو انٹرنیشنل افیرز کمیٹی کا ممبر نامزد کیے جانے پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مذکورہ دونوں شخصیات کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ ان حضرات کی نامزدگی سے طب یونانی کے تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی اور چند شرپسند عناصر جو طب یونانی کے ذریعہ تعلیم سے اردو کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہ ہوں گے۔ ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے کہا کہ اردو ہندوستانی زبان ہے اور تمام حکما و اطبا اردو ذریعہ تعلیم کے حق میں ہیں تاکہ طب یونانی کی جڑوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں مدد ملتی رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان طب یونانی کا لیڈر ہے اور طب یونانی کا علمی سرمایہ اردو میں محفوظ ہے اس لیے بھی اردو کی لازمیت ضروری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *