سی بی ایس ای کے 12 ویں نتائج کا اعلان، جانئے کون ہے ٹاپر

cbse_class_12th
نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 12 ویں کلاس کے امتحان کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے۔کل 83.1فیصداسٹوڈنٹس پاس ہوئے ہیں۔ اس امتحان میں، نوئیڈا کے میگھنا سریواستو نے ٹاپ کیاہے۔میگھنانے 500میں سے499 نمبر کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔اس سال بھی بیٹیوں نے اپنے دبدبہ قائم رکھتے ہوئے پہلے اوردوسرے مقام پراپنا نام درج کرایاہے۔یوپی کی ان دونوں بیٹیوں میگھناسریواستو (99.8فیصد) اورانوشکاچندر(99.6فیصد)نے نمبروار پہلااوردوسرامقام حاصل کیاہے۔ دونوں ٹاپرآرٹس اسٹریم سے ہیں۔گویااس بار بھی لڑکیوں نے اپنی حاکمیت کو برقرار رکھی ہے۔لڑکیوں کا پاس فیصد88.31رہاہے اورلڑکے 78.99فیصدپاس ہوئے ہیں۔لڑکیوں کا رزلٹ لڑکوں سے 9.32فیصدزیادہ ہے۔اس سال 83.01 فیصد طالب علموں نے امتحان پاس کیا جبکہ پچھلے سال یہ شرح 82.02 فیصد تھی۔ تریویندرم کے 97.32 طلباء نے امتحان پاس کیا ہے۔ چنئی دوسرے مقام پر ، 93.87 فی صد اور دہلی تیسرے مقام پر ہے، جہاں 89 فیصد طالب علموں نے امتحان پاس کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *