سی بی ایس ای 12ویں رزلٹ:جموں وکشمیر میں علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی بیٹی شمع شبیرنے کیاٹاپ

shama-shabbir
سینٹرل سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ(سی بی ایس ای ) نے ہفتہ کو بارہویں کلاس کے نتائج کا علان کردیاہے۔ سی بی ایس ای کی بارہویں بورڈ کے امتحان میں علیحدگی پسندلیڈر کی بیٹی شمع شبیر نے اسٹیٹ ٹاپ کیاہے۔علیحدگی پسندلیڈرشبیرشاہ کی بیٹی شمع شبیرنے 97.8فیصدکے ساتھ جموں وکشمیرمیں سب سے زیادہ نمبرحاصل کئے ہیں۔ٹاپ کرنے کے بعد شمع شبیرنے کہاکہ وہ اورزیادہ محنت کرتے ہوئے وکیل بنناچاہتی ہیں۔
خیال رہے کہ شمع کے والد اس وقت تہاڑجیل میں بندہے۔ شبیرشاہ کی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایک فیس بک میں اس بات کی جانکاری دی ہے۔وزیراعلیٰ جموں وکشمیرمحبوبہ مفتی نے بھی فیس بک اورٹوئیٹر پرشمع کی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیاہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ ریاست کے نوجوانوں کیلئے شمع انسپائریشن ہیں۔شمع کی ماں ڈاکٹربلقیس نے بیحدخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ شبیر(شوہر)ہمیشہ بیٹی سے پڑھائی میں اورمحنت کرنے کیلئے کہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ پچھلی بارجب شمع والدسے ملنے جیل میں گئی تھی، تب بھی شبیرنے بیٹی کوتمام دشواریوں کوبھلاتے ہوئے پڑھائی پرفوکس کرنے کوکہاتھا۔والدکی نصیحت اوربیٹی کی محنت رنگ لائی ۔شمع سری نگرکے ڈی پی ایس میں پڑھائی کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ کل 83.1فیصداسٹوڈنٹس پاس ہوئے ہیں۔ اس امتحان میں، نوئیڈا کے میگھنا سریواستو نے ٹاپ کیاہے۔میگھنانے 500میں سے499 نمبر کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔اس سال بھی بیٹیوں نے اپنے دبدبہ قائم رکھتے ہوئے پہلے اوردوسرے مقام پراپنا نام درج کرایاہے۔یوپی کی ان دونوں بیٹیوں میگھناسریواستو (99.8فیصد) اورانوشکاچندر(99.6فیصد)نے نمبروار پہلااوردوسرامقام حاصل کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *