صحافی جے ڈے قتل معاملہ : عدالت نے چھوٹا راجن کو مجرم قرار دیا

chhota-rajan
ممئی میں سات سال پرانے صحافی قتل معاملے میں خصوصی مکوکاعدالت نے انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کوقصوروارقراردیاہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت اسی معاملے میں چھوٹا راجن کواکسانے کے ملزم صحافی جگناوورا کوبری کردیاہے۔اسی معاملے میں سازش رچنے کا تیسرا ملزم پالسن جوسف بھی بری ہوگیاہے۔بہرکیف تفتیشی صحافی جیوتیرمے ڈے (جے ڈے) قتل کیس میں ممبئی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ آ یاہے۔
اس معاملہ کی ابتدائی تحقیقات سب سے پہلے ممبئی پولیس نے کی تھی، پھر اسے سی بی آئی کو سونپ دیا گیا۔ معاملہ کی جانچ پڑتال کے بعد سی بی آئی نے مکوکا عدالت میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔ مکوکا خصوصیعدالت کے جج سمیر ایس اڈکر نے آج اس معاملے پر فیصلہ سنایا۔جے ڈے قتل میں کل 13ملزمین تھے، جن میں یہ تین بڑے نام تھے ۔ چھوٹاراجن کو ہندوستان لائے جانے کے بعد پہلے معاملے میں قصوروارٹھہرایاگیاہے۔
اس مقدمے کی سماعت 3 اپریل کو خصوصی عدالت میں پوری ہو گئی تھی۔ اس کے بعد جج سمیر اڈکر نے 2 مئی کو فیصلہ کی تاریخ مقرر کی تھی۔اس سے قبل جے ڈے کی بہن لینا نے اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے والے تمام مجرموں کے خلاف پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ لینا نے کہا تھا کہ ان کے بھائی کی روح کو تبھی سکون ملے گا جب ان کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا ہو گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *