بزنس مین کی رفیقۂ حیات بننے والی اداکارائیں

actresses

سونم کپورکی آنندآہوجاسے ہوئی شادی

کافی عرصے سے بالی ووڈکوجس گھڑی کاانتظار تھاوہ گھڑی ختم ہوگئی ۔یعنی معروف اداکارانل کپورکی بیٹی اداکارہ سونم کپور اوربزنس مین آنند آہوجا نے 8مئی 2018کو شادی کر لی ۔سونم کپوراورآنند آہوجانے سکھ رسم ورواج سے ممبئی میں شادی کی۔شادی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد اورکچھ قریبی دوستوں کودعوت دی گئی تھی ۔حالانکہ ریشپسن میگاپارٹی میں بالی ووڈ کے ستاروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کیں۔جیسے بونی کپور، سری دیوی کی دونوں بیٹیاں، امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے ، کرن جوہر، سلمان خان ،شاہ رخ خان ، کٹرینہ کیف ، رانی مکھرجی ، عامر خان، فرح خان، ابھیشیک بچن وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
ویسے سونم کپورپہلی اداکارہ نہیں ہیں، جنہو ں نے بالی ووڈ سے ہٹ کرکسی بزنس مین یا دیگرمیدان کے تعلق رکھنے والے شخصیات شادی کی ہیں۔ سونم سے پہلے بھی کئی ایسی اداکارائیں ہیں ،جنہوں نے بزنس مین یادیگر میدان اورپیشہ واران سے شادی کی ہیں۔ توآئیے جانتے ہیں وہ چنداداکارائیں ، جنہو ں نے بزنس مین سے شادی کی ہیں۔
جوہی چاؤلہ:بالی ووڈ کی حسین اداکارہ اورکئی سپریٹ فلمیں دینے والی جوہی چاؤلہ نے بھی بزنس مین جے مہتاسے 1995میں شادی کی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں شامل رہی ہیں اورشاہ رخ خان سے ان کی دوستی خوب مشہوررہی ہے۔دونوں بزنس پارٹنربھی رہے۔ جوہی چاؤلہ نے بزنس مین جے مہتاسے شادی کی، جن کا کاروبار افریقہ ، ہندوستان ، کناڈا اورامریکہ میں پھیلا ہواہے۔
ممتاز:1974میں اپنے کریئرکی بلندی پرممتازنے یوگانڈا کے بڑے بزنس مین میورمادھونی سے شادی کرلی اورفلم انڈسٹری کوچھوڑدیا۔
شلپا شیٹی:اداکارہ شلپا شیٹی نے بزنس مین راج کندراکواپنا شوہربنایا۔حالانکہ کرےئر کے شروعاتی دور میں شلپا کا نام بالی ووڈ میں کئی اداکاروں سے جڑا تھا مگرانہو ں نے بزنس مین سے شادی رچائی۔
کرشمہ کپور: کپور خاندان کی بیٹی اداکارہ کرشمہ کپورنے ابھیشیک بچن سے سگائی ٹوٹنے کے بعد دہلی کے بزنس مین سنجے کپور سے شادی رچائی ۔مگرافسوس کی بات یہ ہے کہ اب ان کا طلاق ہوچکاہے۔
ایشادیول:بالی ووڈ کی ہٹ جوڑی رہی دھرمیندر اورہیمامالنی کی بیٹی ایشادیول نے بھی بزنس مین سے شادی کی ۔ ایشا دیول نے بطوراداکارہ کئی فلموں میں کام کیا،لیکن شادی کیلئے انہو ں نے بزنس مین خاندان سے آنے والے بھرت تکھتانی سے شادی کی۔ ایشا دیول اپنی والدہ کے مقابلے میں انڈسٹری میں نام نہ کما سکیں۔ ایشا دیول نے کئی سال کے معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست اور بزنس مین بھرت تختانی سے جون 2012 میں شادی کی۔
اُروَشی شرما:اروشی شرما کافلمی کرےئرکچھ خاص نہیں چلا۔انہو ں نے بزنس مین سچن جوشی کے ساتھ فروری 2012میں شادی کی۔سچن کے ایک بڑے گروپ کے وائس چیئرمین ہیں اور ان کی کمپنی اینرجی ڈرنکس، فائننس، انٹرٹینمنٹ، ٹور اینڈ ٹریول کے بزنس میں شامل ہے۔ اروشی کے ساتھ آکرسچن بھی ایکٹر بن گئے ہیں۔
عائشہ ٹاکیہ:اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے ریسٹورینٹ بزنس مین فرحان اعظمی سے شادی کی۔ فرحان سیاسی لیڈر ابوعاصم اعظمی کے بیٹے ہیں۔ دونوں نے مارچ 2009میں شادی کی۔
سیلنا جیٹلی: سابق مس انڈیا سیلنا جیٹلی نے فلموں میں ایک پاری کھیلنے کے بعد آسٹریلین بزنس مین اورہوٹل تاجر پیٹرہاگ سے شادی کی۔ دونوں نے جولائی 2011میں آسٹریلیا کی ایک ہزاروں سال پرانی موناسٹری میں شادی کی۔
گایتری جوشی:اداکارہ گایتری جوشی نے بزنس مین وکاس اوبرائے سے شادی کی۔یادرہے کہ شاہ رخ خان کی سودیس میں گایتری نے فیمیل لیڈرول اداکیاتھا ۔یہ ان کی پہلی اورآخری فلم تھی۔ حالانکہ گایتری جوشی نے بزنس مین وکاس اوبرائے سے شادی کرکے فلم انڈسٹری کوالوداع کہہ دیا۔
ٹینا مونیم:نوے کی دہائی کی مشہوراداکارہ ٹینا مونیم نے کئی ساری سپرہٹ فلمیں دی ہیں۔ ادا کارہ ٹینا مونیم اپنے دورکی گلیمرس اداکاراؤں میں شمارکی جاتی تھیں۔ ٹینا نے ہندوستان کے ہی سب سے بڑے بزنس مین گھرانے تعلق رکھنے والے بزنس مین انل امبانی سے شادی کی ، اس کے بعدانہو ں نے بالی ووڈ سے دوری بنالی۔
میناکشی شیشادری: بالی ووڈ اداکارہ مینا کشی شیشادری بھی اپنے دورکی حسین اداکارہ رہی ہیں۔انہوں نے بھی بزنس مین ہریش سے شادی کی تھی۔
بہرحال ایک لمبے عرصے سے بالی ووڈکوجس گھڑی کاانتظار تھاوہ گھڑی ختم ہوگئی ۔یعنی اداکارہ سونم کپور اوربزنس مین آنندآہوجا نے 8مئی 2018کو شادی کرلی ۔آنندآہوجا دہلی کے ایک بڑے بزنس مین ہیں اورسونم کوتقریباً چار سال سے ڈیٹ کررہے تھے۔ آنند آہوجافلم انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔آننداپیرل برینڈ ’بھانے‘ کے مالک ہیں۔اسے ملک کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک بتایا جاتاہے اوراس کا سالانہ ٹرن اوور 450ملین ڈالرکاہے۔اس کے ساتھ ہی آننداپنے فیملی بزنس کا کام دیکھتے ہیں اورشاہی ایکسپورٹس کے ایم ڈی بھی ہیں۔اوروہ ’ویگ نن ویگ‘ اسٹوری کے کوفاؤنڈر ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   روی شاستری کرکٹ کے ہرمیدان میں فعال
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *