کناڈا میں ہندستانی ریسٹورینٹ میں دھماکہ ،18 افرادزخمی

toranto-canada
کناڈا کے اونٹاریو میں واقع ایک ہندستانی ریسٹورینٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔اس دھمکے میں قریب 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں متعددافراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دھماکے وقت ریسٹورینٹ میں زیادہ ترلوگ ڈینرکررہے تھے۔دھماکے میں 18سے زائدلوگوں کے زخمی ہونے کی خبرآرہی ہے۔اس حادثے میں تین لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں انہیں علاج کیلئے ٹورانتو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
اونٹاریوکے مسسوگا میں جمعرات کی رات کومقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے کے قریب بامبے بھیل ریسٹورینٹ میں دھماکہ ہوا۔ اونٹاریوشہر، ٹورنٹوکے جنوب میں واقع ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ دھماکے وجوہات کا پتہ نہیں چل پایاہے۔مقامی انتظامیہ نے موقع واردات پربم اسکوائڈ کوبھیجاہے۔
اس حادثے پر سشما سوراج نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ وہ مسلسل ٹورنتو کے کاؤنسل جنرل اور ہائی کمشنر سے رابطے میں ہیں۔سوراج نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر (2281۔647۔668۔4108) بھی جاری کیا ہے۔
پولس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دومشتبہ موقع واردات پردیکھے گئے ہیں۔جن کے ذریعہ ریسٹورینٹ کے اندر آئی ای ڈی بلاسٹ کئے جانے کا اندیشہ ہے۔ ان کا پتہ سی سی ٹی وی سے چلاہے۔

 

یہ بھی پھڑیں    اقلیتی کمیشن کی شکایت پر لفٹنٹ گورنر کا جواب
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *