بہار:سیالدہ راجدھانی ایکسپریس پرپتھربازی ،6افرادزخمی

siyaldah-rajdhani
بہارمیں ضلع گیاکے پاس مانپورجنکشن پرسیالدہ راجدھانی ایکسپریس پرپتھربازی ہوئی۔بتایاجارہاہے کہ نامعلوم لوگوں نے اس کے کئی ڈبوں پرپتھربازی کی۔پتھربازی سے کئی کوچ کی کھڑکیوں کونقصان پہنچاہے،جبکہ اس پتھربازی میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بہرحال اس کے بعد گیاجنکشن پرٹرین روک کرکھڑکیاں بدلی گئی۔ ذرائع کے مطابق، یہ ٹرین سیالدہ سے نئی دہلی آرہی تھی۔ ٹرین اپنے سہی ٹائم پرچل رہی تھی۔اس دوران مانپور جنکشن پرپتھربازی ہوئی۔ پتھربازی کی وجوہات کاابھی تک پتہ نہیں چل پایاہے۔
وہیں پتھربازی کے بعد تحفظ کیلئے ٹرین کواگلے اسٹاپ گیاجنکشن پرہی روکی گئی ۔یہاں پرٹرین کی ٹوٹی کھڑکیوں کوبدلاگیا۔نیززخمی مسافروں کوابتدائی علاج ومعالجہ کیاگیا اس کے بعد کچھ دیری سے ٹرین کوروانہ کیاگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *