اے ایم یو:تحقیق واشاعت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعاد

Prof-Yasmin-Saikia
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے’ علیگس اکیڈمک اِنرچمنٹ پروگرام‘ کے زیر اہتمام ’سماجی و انسانی علوم‘ کی دو روزہ ریسرچ ورکشاپ، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی جس میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی ، امریکہ کی پروفیسر یاسمین سیکیا اور پروفیسر چاڈ ہینس نے تحقیق و اشاعت اور متعلقہ موضوعات پر اپنے تجربات سے شرکاء کو مستفید کیا۔ پروفیسر چاڈ ہینس نے’فریمنگ انالیسس‘ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کسی خاص صورت حال کولوگ کیسے دیکھتے ہیں اورکیسے برتاؤ کرتے ہیں اس کے مشاہدہ کے لئے فریمنگ انالیسس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک انٹر ڈسپلنری طریقہ ہے جس سے کسی تصور یا تشریح تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں    سرسیدفکر و عمل دونوں کی اصلاح کے داعی تھے: پروفیسر شان محمد

 

پروفیسر یاسمین سیکیا نے ریسرچ کے کوانٹیٹیٹیو اور کوالیٹیٹیو طریقوں پر بحث کرتے ہوئے لٹریچر ریویو، ریسرچ کے سوالات، مفروضہ وغیرہ پر گفتگو کی۔ انھوں نے کہاکہ کسی موضوع پر دستیاب مواد کو پڑھنا اور سمجھنا کسی بھی محقق کے لئے ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس سے سوالات تیار کرنے اور مفروضہ قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے انٹرڈسپلنری، ملٹی ڈسپلنری اور ٹرانس ڈسپلنری ریسرچ کے درمیان فرق اور ان کی افادیت کے بارے میں بھی بتایا۔
ورکشاپ کے دوسرے دن ریسرچ پیپر، مضمون اور کتاب کی اشاعت کے موضوع پر ڈاکٹر یاسمین سیکینا نے گفتگو کی ۔انھوں نے معیاری ریسرچ پیپر کی خصوصیات اور ایڈیٹنگ کی اہمیت بیان کی۔ ڈاکٹر چاڈ ہینس نے حوالوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ مصنف نے اپنی تحریر میں کون سی بات کہاں سے لی ہے اس کا ایمانداری سے حوالہ دینا چاہئے، ایسا نہ کرنے پر علمی سرقہ کا الزام عائد ہوسکتا ہے۔ انھوں نےpeer reviewed journals کے بارے میں بھی بتایا۔ اس سے قبل ’ علیگس اکیڈمک اِنرچمنٹ پروگرام‘ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر سید ضیاء الرحمان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیااور وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ کنوینر ڈاکٹر سید تحسین رضا نے ورکشاپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں شرکت کے لئے 51؍امیدواروں نے درخواست دی تھی مگر اہلیت کے اعتبار سے 21؍افراد کو شرکت کا موقع دیا گیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *