نیپال میں طیارہ حادثہ کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

نیپال میں 16مئی کو صبح فوج کی مدد کررہی مکالو پرائیویٹ ایئر لائنس کا کارگو ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی۔ ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے پائلٹ اور معاون پائلٹ کی لاشوں کو ایئر لفٹ کرکے کاٹھمنڈو لایا جارہا ہے۔ حادثہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ ہیلی کاپٹر نے ہملا سے سیمیکوت کے لئے6:12منٹ پر اڑان بھرا تھا اوراسے 6:55منٹ پر لینڈکرنا تھا پر6:27 منٹ پر اس کا رڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ہملا کرنالی علاقہ سودورتی علاقہ ہے جہاں صرف چھوٹے طیاروں کے ذریعہ ہی پہنچا جاسکتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *