شادی کے 20سال بعدبیوی میہرسے الگ ہوئے ارجن رامپال

arjun-with-wife
بالی ووڈ اداکارارجن رامپال اوران کی بیوی میہرجیسیاکی راہیں الگ ہوچکی ہیں۔شادی کے 20سال بعد جوڑی نے الگ ہونے کا اعلان کیاہے۔ ارجن اور میہر نے ایک جوائنٹ اسٹیٹمنٹ جاری کیا ہے۔ جس میں واضح کیا ہے کہ اب ان دونوں کے راستے الگ ہو چکے ہیں۔اسٹیٹمنٹ میں کہاہے کہ’’پیاراورشانداریادوں سے بھری 20سالہ سفرکے بعد ہماری راہیں الگ ہورہی ہیں۔ہمیں لگتاہے کہ اب الگ ہونے کا وقت آگیاہے۔ ہمارے رشتے ہمیشہ مضبوط رہے اورآگے بھی ایساہی ہوگا۔دونوں اپنے نئے سفرشروع کرنے جارہے ہیں‘‘ جوڑے نے اپنے اسٹیٹمنٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی میں خلل نہ ڈالیں۔تاہم اس بیان میں ارجن اور میہر نے ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ کا بڑا ہی خوبصورتی سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رشتہ ختم ہو سکتا ہے۔ لیکن ایک فیملی کی طرح جو پیار اور عزت ہے وہ ہمیشہ قائم رہے گی۔
الگ ہونے کے فیصلہ کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ موجود رہیں گے اور خاص کر اپنی بیٹیوں کو کبھی بھی کسی بات کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ اس بتان کے بعد کہا گیا کہ ’’ رشتہ ختم ہو سکتا ہے لیکن پیار ہمیشہ رہتا ہے‘‘۔ اب چاہے جو بھی ہو لیکن ایک رشتہ کا ٹوٹنا ہمیشہ ہی تکلیف دے ہوتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ارجن رامپال (45) نے سابق مس انڈیا رہیں میہرجیسیا(47) سے 1998میں شادی کی تھی۔جوڑی کی دوبیٹیاں ماہیکا 16سال کی ہیں ،جبکہ مایرا کی عمر13سال ہے۔ارجن اور میہر 20 سال سے ساتھ تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *