یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کی منتقلی پر عرب لیگ کا اہم اجلاس بدھ کو

arab-league-file-photo
فائل فوٹو
عرب لیگ کا ایک اہم اجلاس جلد ہی قاہرہ میں منعقدہوگا، جس میں امریکی سفارتخانہ کو غیر قانونی طورپر یروشلم میں منتقل کرنے کے اقدام پر غور و خوض کیا جائے گا۔ سرکاری نیوز ایجنسی مینا نے ایک عرب سفارتکار کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی ہے۔خبررساں ایجنسی نے کہا کہ عرب لیگ میں مستقل نمائندوں کی سطح پر یہ اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوگا، جس میں امریکی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف جوابی اقدامات پر غور خوض کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی حکومت پیر کے روز اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم میں باضابطہ منتقل کرے گی۔ امریکہ کے اس اقدام سے جہاں اسرائیل شاداں ہے، تو اس کے عرب اتحادی ممالک برہم ہیں۔ جبکہ فلسطینی باشندے اس اقدام کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں  فلسطینیوں پر قیامت صغریٰ،41 فلسطینی شہید
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *