پروٹیم اسپیکر بنے رہیں گے بوپیا

KG
کرناڈک:عبوری اسپیکر کے طور پر کے جی بوپیا کی تقرری کو چیلنج دینے والی کانگریس۔ جے ڈی ایس کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے کہاکہ کے جی بوپیاعبوری اسپیکربنے رہیں گے۔کرناٹک اسمبلی میں عبوری اسپیکر کے طور پر کے جی بوپیا کی تقرری کو چیلنج دینے والی کانگریس۔ جے ڈی ایس کی عرضی کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ اس طرح اسمبلی میں طاقت آزمائی سے ٹھیک پہلے کانگریس۔ جے ڈی ایس کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے عبوری اسپیکر کے انتخاب پر کانگریس کے اعتراضات کو خارج کر دیا ہے۔ اب یہ طے ہو گیا ہے کہ گورنر کے ذریعہ منتخب پروٹیم اسپیکر کے جی بوپیا کی قیادت میں ہی فلور ٹیسٹ کرایا جائے گا۔سماعت کے دوران اے ایس جی تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ فلور ٹیسٹ کا لائیوٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس پر جرح کے بعد کانگریس نے بھی اپنے اعتراضات واپس لے لئے۔
بہرحال کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحاد نے مسٹر بوپیا کو کرناٹک اسمبلی میں عارضی اسپیکر مقرر کئے جانے کے خلاف کل رات سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ کانگریس۔جے ڈی ایس کی جانب سے وکلاء4 کے ایک گروپ نے عدالت کے رجسٹرار آفس پہنچ کر عرضی دائر کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *