اے ایم یوکے تدریسی و غیرتدریسی ملازمین نے دہشت گردی کی بیخ کنی کا عہد کیا

Anti-terrorism-day-observed
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبوں اور اسکولوں کے تدریسی و غیرتدریسی ملازمین نے ’دہشت گردی مخالف یوم‘ پر دہشت گردی کی بیخ کنی کا عہد کیا۔شعبۂ تعلیم میں صدر شعبہ پروفیسر محمد پرویز اور ایسوسی ایٹ پروفیسر محمود علی نے اساتذہ، طلبہ اور عملہ کے لوگوں کو دہشت گردی کے خاتمہ اور رواداری، بھائی چارہ اور انسانوں کے درمیان مفاہمت کو عام کرنے کا حلف دلایا۔

 

یہ بھی پڑھیں   اے ایم یو: اسکولوں کے 12ویں کلاس کے سالانہ نتائج کا اعلان

 

شعبۂ ارضیات میں صدر شعبہ پروفیسر سید احمد علی نے اور دینیات فیکلٹی میں ڈین پروفیسر توقیر عالم فلاحی نے سبھی طلبہ و اسٹاف کو حلف دلایا۔ اے ایم یو گرلس اسکول میں پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور کلچرل کوآرڈنیٹر محترمہ عرشی ظفر خان نے اور اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول میں پرنسپل ڈاکٹر محمد عباس نیازی نے تدریسی و غیرتدریسی عملہ کو حلف دلایا۔دوسری طرف فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں ڈین پروفیسر محمد خالد زماں خاں نے بی یو ایم ایس، پی جی طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ہی غیرتدریسی عملہ کو حلف دلایا۔ سبھی حاضرین نے امن و امان اور سماجی خیرسگالی برقرار رکھنے کا عہد کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *