رائڈنگ کلب کے129ویں سالانہ ہارس شو’’ اکویسٹیریا۔2018 ‘‘ کا انعقاد

Girls-students-riding
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے رائڈنگ کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ129ویں سالانہ ہارس شو’’ اکویسٹیریا۔2018 ‘‘ میں رائڈنگ کلب کے شہ سواروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہ سواری کے کرتب دکھائے اور مارچ پاسٹ کے علاوہ اسٹینڈنگ سلیوٹ بھی کیا۔ اس ہارس شو کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کلب کا پرچم لہراکر اور فضا میں غبارے و کبوتر اڑا کر کیا۔
رائڈنگ کلب کے طلبہ و طالبات نے میوزیکل رائڈ، گرلس ہیکس، میوزیکل چیئرس، بال اینڈ بکٹ، انڈیویجوئل ٹینٹ پیگنگ، رنگ اینڈ لیمن، کیرٹ کٹنگ، شو جمپنگ، پول بینڈنگ( بوائز) ،پول بینڈنگ( گرلس) ،ٹیم ٹینٹ پیگنگ، انڈین فائل، کنفائنڈ ٹینٹ پیگنگ، ڈبل ٹینٹ پیگنگ، کروس ٹینٹ پیگنگ، ٹیبل جمپ اور فینسی ڈریس کے مقابلوں میں اپنے فن کے جوہر دکھاکر حاضرین کو مسحور کردیا۔
Students-displaying
مارچ پاسٹ میں رائڈنگ کلب کے کپتان تنصیر عالم خاں کے علاوہ طلعت بن صاحب، محمد جاوید، زید محبوب، اریب سلمان، عبدالوسیع،عمر محمد، محمد ارحم خاں، صفی عباس کاظمی، صوفیہ خالد اور شاغلہ پرویز شامل ہوئیں جبکہ اسٹینڈنگ سلیوٹ کپتان تنصیر عالم خاں نے پیش کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ہارس شو کے انعقاد پر رائڈنگ کلب کے عہدیداران اور اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کلب کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے رائڈنگ کلب میں شامل ہوئے پانچ نئے گھوڑوں اسٹیلا، ونسینٹ، وینس، میجسٹک اور سلطان کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔
Fancy-dress-show
رائڈنگ کلب کے صدر ڈاکٹر واصف محمد علی نے کہا کہ اس کلب کا قیام سرسید نے1889 میں کیا تھا اور اے ایم یو ملک کی واحد ایسی مرکزی یونیورسٹی ہے جہاں طلبہ و طالبات کو شہ سواری کی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کے شہ سواروں نے قومی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔
گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی نے حاضرین کا خیر مقدم کیا جبکہ کپتان تنصیر عالم خاں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اعزازی مہمان کی حیثیت سے اے ڈی جے نسیم احمد کے علاوہ پروکٹر پروفیسر محمد محسن خاں، کوچ مہاویر سنگھ اور عمران سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبہ و ناظرین موجود تھے۔نظامت کے فرائض معاذ محمد خاں شروانی اور کلثوم صلاح الدین نے انجام دئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *