اے ایم یو کے محسن الملک ہال میں اعزازی تقریب منعقد

MM-Hall
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے محسن الملک ہال میں تقریب اعزاز و تقسیم انعامات کا ماحول اس وقت مزید خوش گوار ہو گیا جب ہال کے وارڈینس، پوسٹ ہولڈرس، اچیورس،تعلیم میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے طلبہ کے ساتھ ہال میں کام کرنے والے سبھی 104؍اسٹاف کو اعزاز دیا گیا۔ تقریب کی سرپرستی کرتے ہوئے ہال کے پرووسٹ ڈاکٹر طفیل احمد نے کہا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، آج تراشے جائیں گے تو کل چمکتے ہوئے لعل و گوہر نایاب بنیں گے اور ان کی رمق سے ان کے والدین کا اقبال بلند ہوگا ، لہٰذا طلبہ کو چاہئے کہ والدین نے انھیں جس مقصد کے تحت علی گڑھ مسلم یونیور سٹی بھیجا ہے صرف اسی جگہ اپنی توجہ مرکوز کریں، وہ دن دور نہیں جب آپ اپنے مقاصد کو پا لیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں   اے ایم یوکے اہلکاروں و ملازمین نے’ دہشت گردی مخالف یوم‘ کا حلف لیا

 

ڈاکٹر غفران احمد (جنرل وارڈن) نے کہا کہ اعزازی تقریب ایک مبارک موقع ہے جس میں ہم اپنے ہال سے جڑے ایک ایک فرد کو اہمیت دیتے ہوئے اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ اس موقع پر ہال کے لئے بہتر کام و مثبت سوچ اور ایک کتاب کی تصنیف کرنے کے لئے معروف بھائی کو محسن الملک ایوارڈ اور اردو صحافت اچیو مینٹ ایوارڈ روزنامہ ہمارا سماج کے بیورو چیف محمد اظہر نور اعظمی کو دیا گیا ۔
تقریب کے انعقاد میں سینئر ہال صدر عالم کی محنت کی بھی ستائش کرتے ہوئے ان کے رفقاء و ہال اٹینڈینٹ کو مبارک باد پیش کی گئی۔ تقریب کا آغازحیدر رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا جب کہ نظامت کے فرائض سمیع اللہ نے بہ حسن و خوبی انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر توفیق (اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ جغرافیہ )، ڈاکٹر خالد (اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ کیمسٹری)، ڈاکٹر ظفر افتخار ( پروفیسر شعبۂ سنسکرت) ، سکریٹری کلچرل سوسائٹی انتخاب الرحمان انصاری کے ساتھ کثیر تعداد میں طلبہ اور ہال کے عملہ کے لوگ موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *