اے ایم یو: اسکولوں کے 12ویں کلاس کے سالانہ نتائج کا اعلان

amu-12th-students
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولوں کے درجہ 12؍کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا۔ اعلان شدہ نتائج کے مطابق سید حامد سینئر سکنڈری اسکول (بوائز) کے پی سی ایم کے طالب علم محمد ہمام خاں نے 95.80فیصد نمبرحاصل کرکے امتحانات میں ٹاپ کیا ہے۔ سینئر سکنڈری اسکول گرلس کی پی سی بی کی طالبہ ادیبہ نظامی نے 94.60نمبر حاصل کرکے دوسرا مقام اور سینئر سکنڈری اسکول گرلس کی ہی پی سی بی کی طالبہ دیکشا سنگھ نے 94.40نمبر حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
محمد ہمام خاں نے مجموعی 500 نمبرات میں سے 479نمبر حاصل کئے جب کہ ادیبہ نظامی نے 473، اور دیکشا سنگھ نے 472نمبر حاصل کئے۔ ان امتحانات میں 2612؍طلبہ طالبات شامل ہوئے تھے جس میں 1865طلبہ فرسٹ ڈویژن، 478طلبہ سکنڈ ڈویژن اور 44؍طلبہ تھرڈ ڈویژن سے پاس ہوئے۔سید حامد سینئر سکنڈری اسکول کے پرنسپل میجر ایس ایم مصطفی اورسینئر سکنڈری اسکول گرلس کی پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان نے بارہویں کلاس کے سالانہ امتحان میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے اپنے اسکولوں کے طلبہ طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *