اے ایم یو کے بی ٹیک اور بی آر ک کورسیز کا داخلہ امتحان ملک گیر سطح پر 13مئی کو

amu-general-file-photo
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ٹیک اور بی آرک کورسیز کا داخلہ امتحان 13؍مئی کو علی گڑھ سمیت لکھنؤ، پٹنہ، سرینگر، کولکاتہ، کوزی کوڈ اور بھوپال میں قائم امتحانی مراکز پر منعقد ہورہا ہے۔ بی ٹیک کا داخلہ امتحان صبح 10؍ سے ایک بجے تک اور بی آرک کا داخلہ امتحان دوپہر 3؍سے 6؍بجے تک ہوگا۔ بی ٹیک کے داخلہ امتحان میں علی گڑھ کے مراکز پر 9571؍امیدوار شریک ہوں گے جس میں 8217؍لڑکے اور 1354؍لڑکیاں ہیں ، جب کہ بی ٹیک اور بی آرک دونوں کے داخلہ امتحان میں 3284؍امیدوار شریک ہوں گے جس میں 2571؍لڑکے اور 713؍لڑکیاں ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں 4065؍امیدوار، پٹنہ میں 2703؍امیدوار، سری نگر میں 777؍امیدوار، کولکاتہ میں 790؍امیدوار، کوزی کوڈ میں 340؍امیدوار اور بھوپال میں 278؍امیدوار شریکِ امتحان ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں   بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے پڑھے جناح کے قصیدے

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فیکلٹی آف آرٹس، اجمل خاں طبیہ کالج، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو سٹی اسکول، اے ایم یو گرلس اسکول، سینئر سکنڈری اسکول بوائز، لیکچر کامپلیکس سائنس فیکلٹی، شعبۂ ریاضی، شعبۂ تعلیم، شعبۂ کامرس، شعبۂ طبیعیات، شعبۂ جغرافیہ، شعبۂ کیمسٹری، شعبۂ ارضیات، شعبۂ علم الحیوانات، شعبۂ نباتیات، شعبۂ شماریات و آپریشنس ریسرچ، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز)، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (گرلس)، شعبۂ بزنس ایڈمنسٹریشن، آرکیٹیکچر انجینئرنگ بلاک، فیکلٹی آف لاء، ویمنس کالج، ذاکر حسین انجینئرنگ کالج، یونیورسٹی پالی ٹیکنک، ایس ٹی ایس اسکول اور شعبۂ سول انجینئرنگ میں امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔
لکھنؤ شہر میں لکھنؤ یونیورسٹی، انٹیگرل یونیورسٹی این ایل ٹی بلاک، انٹیگرل یونیورسٹی سول بلاک اور کرائسٹ چرچ کالج ، پٹنہ میں مے فلاور اسکول، سینٹ زیویئر ہائی اسکول اور ڈان باسکو اکیڈمی، سری نگر میں سری پرتاپ کالج اور گورنمنٹ کالج فار ویمن، کولکاتہ میں سیفی جی جے انگلش پبلک اسکول، کوزی کوڈ میں جے ڈی ٹی اسلام انسٹی ٹیوٹ اور بھوپال میں آر کے ڈی ایف یونیورسٹی (وی آئی ٹی) میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   گڑگاؤں :سخت سیکوریٹی کے سائے میں نمازجمعہ اداکی جائے گی آج
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *