اے ایم یوکے اہلکاروں و ملازمین نے’ دہشت گردی مخالف یوم‘ کا حلف لیا

AMU-Staff-members
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مرکزی دفتر اور ذیلی اداروں میں آج یونیورسٹی اہلکاروں اورتدریسی و غیرتدریسی ملازمین نے ’دہشت گردی مخالف یوم‘ کا حلف لیا۔ ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے آڈیٹوریم میں اے ایم یو کے رجسٹرار پروفیسر جاوید اختر نے اہلکاروں و ملازمین کا اس بات کا حلف دلایا کہ’ ہم ہندوستان کے باشندے ملک کی رواداری اور عدم تشددکی روایت پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اس بات کا حلف لیتے ہیں کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی اور تشدد کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔ ہم نسل انسانی کے سبھی طبقات کے لئے امن ، سماجی ہم آہنگی اور مفاہمت قائم کرنے اور انسانی زندگی کی قدروں کو خطرہ پہونچانے والے اور تخریبی عناصر سے لڑنے کا بھی حلف لیتے ہیں‘۔ یونیورسٹی رجسٹرار نے یہ حلف پڑھ کر سنایا جسے حاضرین نے لفظ بہ لفظ دوہرایا۔ اس موقع پر فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، جوائنٹ رجسٹرار سرور اطہر، جوائنٹ فائننس افسر مسعود الرحمان اور دیگر افراد موجود تھے۔
دریں اثناء یونیورسٹی کے تعلیم بالغاں و توسیع مرکز کے کانفرنس روم میں طلبہ طالبات اور ملازمین کو ’دہشت گردی مخالف یوم‘ کا حلف دلایا گیا۔ سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد گلریز نے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی سے درپیش خطرات پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہاکہ ہم سب کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی اور تشدد سے لڑنے کے لئے تیار رہیں اور سبھی مذاہب کے پیروکاروں میں امن و اتحاد کا پیغام عام کریں۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمیم اختر نے ہندی میں اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر عائشہ منیرہ نے انگریزی میں حلف کو پڑھا جس کو سبھی بچوں نے دوہرایا۔ اس موقع پر مشرف جہاں، مجاہدہ ، جاوید عالم وغیرہ موجود تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں  ہاشم پورہ سانحہ: 31برس بعد سب کچھ بدل گیا مگر سچ نہیںبدلا

 

فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین پروفیسر ایس آصف اے نقوی نے بتایا کہ فیکلٹی کے سبھی شعبوں کے طلبہ اور تدریسی و غیرتدریسی عملہ کو شعبۂ علم الحیوانات کے لیکچر تھیئٹر میں ’دہشت گردی مخالف یوم‘ کا حلف دلایا گیا۔ دوسری طرف اے ایم یو کے ایس ٹی ایس (منٹو سرکل) اسکول میں پرنسپل مسٹر فیصل نفیس نے تدریسی و غیرتدریسی عملہ کو دہشت گردی مخالف یوم کا حلف دلایا۔ انھوں نے کہا کہ ہر سطح پر ہمیں دہشت گردی جیسے ناسور سے نپٹنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد شبیر، فرحان ادیب، محمد طارق وغیرہ موجود رہے۔ اے بی کے ہائی اسکول (گرلس) میں وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے تدریسی اور غیرتدریسی ملازمین کو دہشت گردی مخالف یوم کا حلف دلایا۔ اس موقع پر محترمہ پروین صدیقی، مسٹر این آر فریدی، محترمہ شاہین خاں، مسٹر الیاس، مسٹر عابد، مس حنا ، مسٹر اشرف وغیرہ موجود تھے۔
سید حامد سینئر سکنڈری اسکول (بوائز) میں پرنسپل میجر ایس ایم مصطفیٰ نے سبھی تدریسی اور غیرتدریسی عملہ کو دہشت گردی و تشدد کی مخالفت اور امن و رواداری کے فروغ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید سلمان علی، مسٹر حبیب احمد، مسٹر مظہر حسین، ڈاکٹر فیضان اے خان، مسٹر صباح الدین، ڈاکٹر عبدالحفیظ سیفی، مسٹر اشہد جمال، ڈاکٹر شکیل اے علوی، مسٹر محمد مصطفیٰ، محترمہ سعدیہ ناصر وغیرہ موجود تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2018 سب سے زیادہ بدحال مسلمان، دلت اور آدیواسی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *