اے ایم یو : 18طلباو طالبات، جے آر ایف /نیٹ امتحان میں کامیاب

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ علم الحیوانات کے 18؍طلبہ طالبات نے سی ایس آئی آر۔جے آر ایف؍نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرکے شعبہ کا نام روشن کیا ہے۔ جے آر ایف میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں التمش، تنظیم رضا، سفیر منہاس، عذیر انصاری، راکیش، ندیم، عرفان، عاصم، نصرت اور ریسرچ اسکالر محمد عمران کے نام شامل ہیں۔ ان کے علاوہ انم، ساریہ، رفعت فاطمہ، رتیکا ، شگفتہ، حنا انجم، ملک عظیم اور عالیہ نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نصرت نے کُل ہند پیمانہ پر 18ویں رینک ، التمش نے 56، اور عاصم نے 86ویں رینک حاصل کی ۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر وسیم احمد ، شعبہ کے ٹی پی او ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹر محمد عامر نے اس شاندار کامیابی پر طلبہ طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں کامیابی ان کی سخت محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *