امریکی یونیورسٹی کے اساتذہ کے ایک وفد نے اے ایم یو کے احمدی اسکول کا دورہ کیا

American-academics
امریکہ کے اٹلانٹا واقع مرسر یونیورسٹی کے اساتذہ کے ایک وفد نے پروفیسر رابرٹ این نیکا اور پروفیسر ویزلی این بارکر کی قیادت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ کا دورہ کیا، جہاں اسکول پرنسپل محترمہ فردوس رحمان نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ مرسر یونیورسٹی کے وفد نے اسکول میں طلبہ طالبات سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے احمدی اسکول کے طلبہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ طلبہ کسی سے کم نہیں ہیں اور یہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انھوں نے طلبہ طالبات کو کتابیں اور دیگر اشیاء بطور تحفہ پیش کیں۔ انھوں نے طلبہ کے ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا بھی لطف اٹھایا۔
پرنسپل محترمہ فردوس رحمان نے بتایا کہ مرسر یونیورسٹی کا یہ وفد 15؍ روزہ دورہ پر اے ایم یو آیا ہوا ہے۔ وفد کے اراکین احمدی اسکول میں 19تاریخ تک طلبہ طالبات کو ووکیشنل ٹریننگ دینے کے ساتھ ہی انگریزی بول چال اور دیگر فنون کی جانکاری دیں گے۔ وفد کے اراکین اے ایم یو کے دیگر شعبوں میں بھی جائیں گے اور اساتذہ و طلبہ سے مکالمہ کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *